رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں صدارتی دور کے لئے حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی تقریب سے خطاب میں انتخابات اور جمہوریت کی خصوصیات کا ذکر کیا۔ 3 اگست 2017 کے اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے استقامتی معیشت اور روزگار کو اہم ترجیح قرار دیا۔ (۱)