رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمان شاہ کے زلزلے سے متاثرین کی مشکلات و مسائل کے جائزے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا۔ 21 نومبر 2017 کے اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے قدرتی آفات کے بعد ریسکیو آپریشن، امداد رسانی اور باز آبادکاری کے مراحل کے تعلق سے اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں کچھ اہم نکات بیان کئے۔