بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی دوسری برسی پر ملک ہی نہیں بیرون ملک سے بھی عقیدت مندوں کا ایک جم غفیر تہران کے بشہت زہرا قبرستان میں امام خمینی کے روضہ اقدس پر دکھائی دیا۔ اس اجتماع میں غیر ملکی مہمانوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ غیر ملکی مہمانوں نے برسی کے پروگراموں میں شرکت کرنے کے ساتھ ہی قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی دو گروہوں کی شکل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے مختصر خطاب میں عالم اسلام کے لئے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی بے مثال خدمات اور آپ کے مقام و منزلت کا ذکر کیا۔