رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان 1397 ہجری شمسی مطابق 4 نومبر 2018 کو منائے جانے والے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن سے ایک روز قبل یعنی 3 نومبر 2018 کو تہران میں حسینیہ امام خمینی میں ہزاروں طلبہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں اربعین امام حسین علیہ السلام کا ذکر کیا اور چار نومبر کو پیش آنے والے تین اہم واقعات کی جانب اشارہ کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران پر شاہی دور والا تسلط دوبارہ قائم کرنے کے لئے گزشتہ چالیس سال سے جاری امریکی سازشوں کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے معتبر مفکرین کا اجماع ہے کہ امریکہ کا زوال یقینی ہے جبکہ دوسری جانب ایران اپنے بلند حوصلے، جذبہ عمل، سعی و کوشش اور محنتی نوجوانوں کی برکت سے تابناک مستقبل کی سمت گامزن ہے۔(1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ؛