رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی صبح 'اسلامی علوم کی پیدائش اور ترویج میں شیعہ مسلک کا کردار' سیمینار کے مندوبین سے خطاب میں فرمایا کہ آج دنیائے اسلام کی سب سے اہم ضرورت اتحاد و یکجہتی نیز تمام علوم میں پیشرفت کے لئے سنجیدہ اقدامات اور سرگرمیاں ہیں۔ 12 مئی 2018 کو اپنے اس خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ آج عالم اسلام میں بیداری پیدا ہو چکی ہے اور اہل مغرب کی جانب سے اس کے انکار کی کوششوں کے باوجود یہ بیداری اسلام کی جانب بڑھتے رجحان کا مقدمہ اور بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛