آیت اللہ نجفی ہمدانی پر سیمینار کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان نے 21 اگست 2017 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اہم علمی شخصیات پر سیمینار اور کانفرنسوں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور کچھ ضروری ہدایات دیں۔ یہ سیمینار 28 دسمبر 2017 کو منعقد ہوا اور سیمینار میں رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں آیت اللہ نجفی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔ (۱)