لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے پچیس سال بعد اسرائیل کا وجود باقی نہ رہنے سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے خطاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک اہم نکتہ بیان کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے23 ستمبر 2019 کو فقہ کے اجتہادی درس سے قبل اپنی گفتگو میں زیارت امام حسین علیہ السلام کے بارے میں مدلل گفتگو کی۔ آپ نے روایت کی روشنی میں امام حسین کی زیارت کا اجر و ثواب بیان کیا اور راہ خدا میں جام شہادت نوش کرنے کے عوض امام حسین علیہ السلام کو ملنے والے عظیم مدارج کو بیان کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسی لئے صدر مملکت، وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداران سمیت تمام حکام نے بیک آواز اعلان کر دیا ہے کہ ہم امریکہ سے مذاکرات نہیں کریں گے نہ دو طرفہ مذاکرات اور نہ چند فریقی مذاکرات۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر پیدل زائرین کی خدمت کرنے والے افراد اور 'موکب داروں' کی قدردانی کے لئے 18 ستمبر 2019 کو تہران کے حسینیہ امام خمینی میں منعقدہ پروگرام میں ملت عراق کے سخاوت مندانہ برتاؤ پر اظہار تشکر کیا اور اربعین امام حسین کے موقع کی پیدل زیارت کو بے مثال آفاقی موضوع، حسینی معرفت کی ترویج کا ذریعہ اور جدید اسلامی تمدن کی تشکیل کی تمہید قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دیکر کہا کہ حسینی زائرین کی خدمت کی توفیق نعمت و رحمت الہی ہے جس کی قدر کی جانی چاہئے۔ آپ نے فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام سے محبت ایک منفرد مسئلہ ہے جس کی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی اور نہ آئندہ مل سکے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر پیدل زائرین کی خدمت کرنے والے افراد اور 'موکب داروں' کی قدردانی کے لئے منعقدہ پروگرام میں ملت عراق کے سخاوت مندانہ برتاؤ پر اظہار تشکر کیا اور اربعین امام حسین کے موقع کی پیدل زیارت کو بے مثال آفاقی موضوع، حسینی معرفت کی ترویج کا ذریعہ اور جدید اسلامی تمدن کی تشکیل کی تمہید قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران دشمن کی سازشوں کی طرف سے عوام کی عمیق اور قابل تعریف ہوشیاری کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملکی مشکلات کا واحد حل عوام اور نوجوانوں پر اعتماد کرنا اور ملک کے اندر موجود توانائيوں اور صلاحیتوں کو اہمیت دینا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران دشمن کی سازشوں کی طرف سے عوام کی عمیق اور قابل تعریف ہوشیاری کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملکی مشکلات کا واحد حل عوام اور نوجوانوں پر اعتماد کرنا اور ملک کے اندر موجود توانائيوں اور صلاحیتوں کو اہمیت دینا ہے۔
قافلہ لوٹ کر مدینے آیا۔ مردوں میں فقط امام زین العابدین بچے تھے۔ آپ کے علاوہ وہ بیبیاں تھیں جنہوں نے اسیری برداشت کی اور غم اٹھائے۔ امام حسین ساتھ نہیں تھے۔ یہاں تک کہ شیر خوار بچہ بھی قافلے میں اب نہیں تھا۔ اگر یہ لوگ نہ گئے ہوتے تو سب زندہ ہوتے لیکن حقیقت فنا ہو جاتی، روحیں ختم ہو جاتیں، ضمیر مردہ ہو جاتے، پوری تاریح میں عقل و منطق مٹ جاتی اور اسلام کا نام تک باقی نہ رہتا۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں بدھ کی شب سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی آخری شب کی عزاداری کا پروگرام ہوا۔ ایک روایت کے مطابق فرزند امام حسین حضرت زین العابدین علیہ السلام کی یہی شب شہادت بھی ہے۔
عاشورہ ایک دن کا واقعہ ہے لیکن اس نے تاریخ کو ہلا کر اور بدل کر رکھ دیا۔ کسی بھی قوم کی زندگی میں کبھی کوئی واقعہ اتنی گہرائی کے ساتھ، حکیمانہ فکر کے ساتھ اور بر وقت انجام پاتا ہے کہ اس کے اثرات سالہا سال تک اور بعض اوقات صدیوں تک باقی رہتے ہیں۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں شب عاشور کی عزاداری کی گئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی، اعلی عہدیداران اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف عوامی طبقات کے افراد نے شرکت کی اور بارگاہ سید الشہدا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
شام غریباں کو حسینیہ امام خمینی میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کی عزاداری ہوئی۔ اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای، اسلامی نظام کے عہدیداران اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت رسول نے شرکت کی اور اشک غم بہائے۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں شب تاسوعا کی عزاداری بھرپور عقیدت و احترام سے کی گئی۔ اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی کے علاوہ ایران کے اعلی رتبہ فوجی و سول عہدیداران اور مختلف عوامی طبقات کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ حجت الاسلام و المسلمین عالی نے مجلس پڑھی اور اللہ کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں ثابت قدمی کی صحیح روش کو بیان کیا۔
تہران میں حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں محرم کی آٹھویں شب کو بھرپور عقیدت سے عزاداری کی گئی اور اشک غم بہائے گئے۔ یہ حسینیہ امام خمینی میں دوسری شب کی عزاداری تھی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
تہران میں حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں محرم کی آٹھویں شب کو بھرپور عقیدت سے عزاداری کی گئی اور اشک غم بہائے گئے۔ یہ حسینیہ امام خمینی میں دوسری شب کی عزاداری تھی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
امام حسین علیہ السلام نے حریت و آزادی کے پرچم کو مضبوطی سے اٹھائے رکھا اور اپنے عزیزوں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری تک ثابت قدم رہے۔ انقلابی مہم کے زاوئے سے یہی عزت و افتخار ہے۔
29 مارچ 2002
نوحہ خوان و شاعر میثم مطیعی تہران میں حسینہ امام خمینی میں نوحہ خوانی کرتے ہوئے۔ نو محرم کی شب اس مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
اگر واقعہ عاشورہ نہ ہوتا، اگر تاریخ اسلام میں یہ عظیم قربانی پیش نہ کی گئی ہوتی، اگر یہ تجربہ، یہ عملی درس امت مسلمہ کو نہ دیا جاتا تو یقینا اسلام بھی انحراف کا شکار ہو جاتا جیسے اسلام سے پہلے کے ادیان کے ساتھ ہوا اور اسلام کی حقیقت و نورانیت کا کوئی نام و نشان باقی نہ بچتا۔
امام خامنہ ای 21 نومبر 2012
تہران میں حسینیہ امام خمینی میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی پہلی شب کا پروگرام منعقد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مورخہ 30 ستمبر 2019 کو ایران کے صوبہ مرکزی کے 6 ہزار 200 شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار کے منتظمین سے خطاب میں شہادت اور شہیدوں کے بلند درجات کے بارے میں گفتگو کی۔
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی ضریح مبارک کی صفائی کی۔ اس روحانی پروگرام کے لئے علمائے کرام اور مختلف عوامی طبقات کے لوگ بھی جمع ہوئے۔
فلسطینی تنظیم تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کو لکھے گئے اپنے خط میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی صریحی حمایت کرنے پر رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مشہد مقدس میں رضا کیش بافان شہید کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ 2 ستمبر 2019 کی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے آخری سانس تک صراط مستقیم پر قائم رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس گفتگو کا ایک اقتباس پیش خدمت ہے:
امام حسین نے فوج اعداء کو مخاطب کیا: "تم اگر مجھ پر رحم نہیں کرتے تو اس شیرخوار بچے پر رحم کرو" امام نے دیکھا کہ بچہ جو بھوک اور پیاس کی شدت سے غشی کے عالم میں تھا یکبارگی اس کی گردن ایک طرف لڑھک گئی اور باپ کی آنکھوں کے سامنے بچے کے دونوں ہاتھ اور پاؤں تھرتھرانے لگے۔ امام نے دیکھا کہ شیر خوار کی حلق سے خون ابل رہا ہے۔
~امام خامنہ ای خطبہ جمعہ 12 ستمبر 1986
امام حسین علیہ السلام، اس عظیم انسان نے مخالفت پر تلے زمانے اور بہت بڑی جماعت کا شجاعت سے مقابلہ کیا، آپ کے دل میں کبھی بھی کوئی خوف و ہراس پیدا نہیں ہوا۔ مگر جہاں جذباتی مسائل ہوں تو امام کا طرز عمل دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔
ماہ محرم الحرام اور سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کی آمد کے موقع پر فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس اور ضریح مقدس کی صفائی و نظافت کا روحانی پروگرام ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ثقافتی شعبے میں سرگرم عمل نوجوانوں کی ایک جماعت سے 30 اگست 2019 کو مشہد مقدس میں اپنی ملاقات میں اس شعبے میں خدمات انجام دینے کی خصوصیات بیان کیں۔
(شاہ ایران) رضاخان نے بیرون ملک کا ایک دورہ کیا، وہ دورہ ترکی کا تھا وہ بھی اتاترک کے زمانے میں، وہاں اسے بے پردہ عورتوں کو لاکر دکھایا گيا اور بے پردگی کا خیال اس کے ذہن میں ڈالا گیا۔
ایک زمانہ تھا کہ دشمن کا طیارہ آتا تھا اور ہمارے شہروں پر بمباری کرکے چلا جاتا تھا۔ ہمارے پاس دفاعی وسائل نہیں تھے۔ آج دشمنوں کو بخوبی پتہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ مکمل درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو تباہ کرنے والے میزائلوں کے ذریعے مقابلہ کر سکتی ہے اور انھیں کچل سکتی ہے۔ وہ دشمن جن کے ذہنوں میں کبھی فوجی لشکر کشی کا خیال پیدا ہوتا تھا، سمجھ لیں کہ اسلامی جمہوریہ کے پاس مقابلے کے لئے طاقتور طمانچہ اور محکم بازو موجود ہے۔ یہ مزاحمتی توانائی ہے۔
~امام خامنہ ای
21 مارچ 2019
سعودی حکومت کا فریضہ کہ حجاج کرام کی سلامتی اور ان کے احترام کو یقینی بنائے۔ یہ اللہ تعالی کے مہمان ہیں۔ وہ سلوک اور برتاؤ ہرگز نہ کیا جائے جو حجاج کی شان اور وقار کو ٹھیس پہنچانے والا ہو۔ حجاج کو تحفظ فراہم کریں لیکن پولیس اسٹیٹ جیسا ماحول نہ بنائیں۔
~امام خامنہ ای
3 جولائی 2017
رہبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا اور اس علاقے میں مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ حکومت ہندوستان سے ہمارے اچھے روابط ہیں لیکن ہندوستان کی حکومت سے ہمیں یہ توقع ہے کہ کشمیر کے شریف و نجیب عوام کے سلسلے میں منصفانہ سیاست اپنائے۔
ہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ 21 اگست 2019 کی صبح صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عہدیداران عوام کی خدمت کا موقع ملنے کی قدر کریں اور عدلیہ، مقننہ اور مجریہ میں بھرپور ہم آہنگی ہو۔
یہ ملاقات بدھ 21 اگست 2019 کو ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے مختلف ملکی، علاقائی اور عالمی موضوعات پر گفتگو کی۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کے کچھ اقتباسات پیش کئے جاتے ہیں؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ 21 اگست 2019 کی صبح صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ عہدیداران عوام کی خدمت کا موقع ملنے کی قدر کریں اور عدلیہ، مقننہ اور مجریہ میں بھرپور ہم آہنگی ہو۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جو قوم بھی صاحب ایمان ہو اور اسے اللہ کے وعدوں پر یقین ہو اس کی فتح یقینی ہے اور اسی بنیاد پر یمن کی مظلوم و مجاہد قوم کی فتح میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام اور ان کے وفد کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ جو قوم بھی صاحب ایمان ہو اور اسے اللہ کے وعدوں پر یقین ہو اس کی فتح یقینی ہے اور اسی بنیاد پر یمن کی مظلوم و مجاہد قوم کی فتح میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امسال بھی حج کے اعمال و ارکان میں مصروف حجاج کرام کے نام ایک پیغام جاری کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں حجاج کرام کی توجہ کلیدی نکات اور حج کے اہم ترین پہلوؤں کی جانب مبذول کرائی۔