قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1395/02/01 ہجری شمسی مطابق 20 اپریل 2016 کو ملک بھر کی اسلامی طلبہ یونینوں کے ہزاروں ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ استکباری محاذ سے اسلامی جمہوری نظام کی مقابلہ آرائی کا ایک اہم میدان نوجوان نسل ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی شام اٹلی کے وزیر اعظم میتیؤ رینزی سے ملاقات میں ماضی میں دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات کی جانب اشارہ کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کا استقبال کرتے ہوئے فرمایا کہ حالیہ عرصے میں یورپی وفود کی آمد و رفت کی ایک مشکل یہ رہی کہ مذاکرات کے عملی نتائج واضح طور پر محسوس نہیں کئے جا سکے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی شام قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف سے ملاقات میں گوناگوں سیاسی، اقتصادی بین الاقوامی میدانوں اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں دونوں ملکوں کے تعاون میں وسعت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بعض طاقتیں، خاص طور پر امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اپنے دعوے میں سنجیدہ اور صادق نہیں ہیں، جبکہ اسلامی ممالک صادقانہ تعاون کے ذریعے اس خطرے کو عالم اسلام سے دور کر سکتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کو مسلح فورسز کے اعلی کمانڈروں سے عید نوروز کی مناسبت سے ہونے والی ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کے اجتماعی تشخص کی سب سے اہم خصوصیت عسکری توانائیوں اور روحانی و دینی عزائم و جذبات کا ایک ساتھ جمع ہونا ہے۔
عالم تشیع اور عالم اسلام کی مایہ ناز ہستی اور صاحب رائے مذہبی پیشوا آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کے یوم شہادت 8 اپریل 1980 کی برسی کی مناسبت سے ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے شہید سید محمد باقر الصدر اسٹڈی سینٹر کے ارکان سے ملاقات میں آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے خطاب کے کچھ اقتباسات شائع کئے اور اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔ یہ ملاقات 15اگست 2016 کو انجام پائی۔ منتخب اقتباسات کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز کی مناسبت سے ملاقات کے لئے آنے والے کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی صدارتی کمیٹی کے ارکان، عدلیہ کے عہدیداران اور بعض دیگر محکموں کے حکام سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور مزاحمتی معیشت کے نفاذ کے لئے حکومت کی مربوط مساعی اور مشقتوں کی قدردانی کرتے ہوئے زور دیا کہ ان پالیسیوں کے نفاذ کے لئے ملک کے حکام کے درمیان یکجہتی اور ہمدلی و ہم زبانی بہت اہم ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر بدھ کی صبح ذاکرین، شعرا اور نوحہ خوانوں سے ملاقات میں فرمایا کہ اہل بیت علیہم السلام کی زندگی کے تقدیر ساز پہلوؤں کا تذکرہ خطابت اور شعر و سخن کی تاثیر میں گہرائی پیدا کرتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہجری شمسی سال 1395 مطابق 20 مارچ 2016 الی 20 مارچ 2017 کے آغاز کی مناسبت سے اپنے سالانہ پیغام میں نئے سال کو مزاحمتی معیشت، اقدام اور عمل کے سال سے موسوم کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہجری شمسی کیلنڈر کے نئے سال 1395 کے آغاز پر مقدس شہر مشہد میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں زائرین اور خدام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کلیدی مسائل اور امور کا جائزہ لیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے سامراج کے سامنے سر جھکا دینے کی ترغیب دلانے والی خطرناک فکر کے حقیقی مفہوم اور پنہاں اہداف کی تشریح کی جسے امریکا اور ملک کے اندر کچھ لوگ ایران کی رائے عامہ اور دانشوروں کے ذہنوں میں بٹھانے کے لئے 'جھوٹے اور مصنوعی دو راہے' کی بات کرتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہجری شمسی کیلنڈر کے نئے سال 1395 کے آغاز پر مقدس شہر مشہد میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں زائرین اور خدام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کلیدی مسائل اور امور کا جائزہ لیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ویتنام کے صدر ترانگ تان سانگ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی روابط کے فروغ کے لئے اقتصادی، فنی، تجارتی اور ثقافتی میدانوں کی فراہمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اغیار کی جارحیت کے سامنے ویتنام کے عوام اور اس ملک کی ہوشی مینہ اور جنرل جیاب جیسی شخصیات کی شجاعت و استقامت کی وجہ سے آپ کی قوم، ملت ایران کی نگاہ میں محترم اور معتبر بن گئی اور یہ ہمدلی و احترام، تعاون کے فروغ کے لئے بہترین بنیاد بن سکتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قم کے دینی علوم کے مرکز کے طلبا و افاضل کے نمائندوں کی فیڈریشن کے ارکان سے ملاقات میں اسلامی انقلاب کی کامیابی میں قم کے دینی علوم کے مرکز کے عدیم المثال اور فیصلہ کن کردار کا حوالہ دیا اور دینی علوم کے مدارس سے انقلاب پسندانہ سوچ کو دور کرنے کی بعض کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ قم کے دینی علوم کے مرکز کو بدستور انقلابی دینی درسگاہ اور انقلاب کا گہوارا بنے رہنا چاہئے اور اس ہدف کے لئے فکر و تدبیر اور صحیح منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
تہران میں حسینیہ امام خمینی میں جمعے کی شب ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے تیسری مجلس ہوئی جس میں حسب معمول رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای اور دیگر فوجی و سول حکام اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان عترت رسول نے شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین سید احمد علم الہدی کو صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ منصوب کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہرین اسمبلی کے ارکان سے ملاقات میں گزشتہ 26 فروری کو پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت اور ان کی جانب سے اسلامی نظام سے وفاداری کے اعلان کی قدردانی کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بار کے انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نئی پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے فرائض اور ترجیحات کو بیان کیا۔
ایران مین منائے جانے والے ہفتہ قدرتی وسائل کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کو دوپہر کے وقت ایک پودا لگایا۔ اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے مختصر گفتگو میں درختوں اور سبزے کی قدرشناسی کی ضرورت پر زور دیا جو انسانی زندگی میں بڑی برکتوں کا سرچشمہ ہے۔
مجاہد عالم دین، انقلاب کی سچے خدمت گزار آیت اللہ الحاج شیخ عباس واعظ طبسی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تعزیت پیش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 26 فروری 2016 کو ملک میں ہونے والے انتخابات میں عوام کی شاندار شرکت کی تعریف کی۔ آپ نے اپنے پیغام میں آگاہ اور پرعزم ملت ایران کا شکریہ ادا کیا جس نے اسلامی نظام کی دعوت پر صدائے لبیک بلند کرتے ہوئے 26 فروری کے انتخابات میں شرکت کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اگلی پارلیمنٹ کی ذمہ داریوں کو بہت سنگین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس پارلیمنٹ میں اللہ تعالی اور عوام کے سامنے جوابدہی کے مناسب نصاب کا مشاہدہ سب کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سویٹزرلینڈ کے صدر یوہن اشنائیڈر امّان سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات اور ایران کی رائے عامہ میں سویٹزرلینڈ کے تعلق سے اچھی سوچ پائے جانے کا حوالہ دیا اور معیشت اور علم و دانش کے میدان میں دونوں ملکوں کے تعاون میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران اور سویٹزرلینڈ کے مابین تجارتی لین دین کا حجم کم اور غیر متوازن ہے، چنانچہ سویٹزرلینڈ کے سرمایہ کار اور صنعت کار ایران کی بے پناہ صلاحیتوں سے آشنائی حاصل کرکے لین دین کی سطح کو اوپر لے جا سکتے ہیں۔
دسویں پارلیمنٹ اور پانچویں ماہرین اسمبلی کے انتخابات کے لئے جمعے کی صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ہمیشہ کی طرح شروعاتی لمحات میں ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر آئی آر آئی بی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی احکام اور اسلامی تعلیمات میں کار خیر میں سبقت حاصل کرنے پر تاکید کی گئی ہے؛
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے دوستانہ سیاسی تعلقات اور متعدد اشتراکات کا حوالہ دیا اور خاص طور پر دونوں اقوام کے دینی اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات کی ترویج اور دینی شعائر کا احترام عوامی مقبولیت اور خطرات کے وقت عوامی پشت پناہی کا باعث بنے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے دوستانہ سیاسی تعلقات اور متعدد اشتراکات کا حوالہ دیا اور خاص طور پر دونوں اقوام کے دینی اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات کی ترویج اور دینی شعائر کا احترام عوامی مقبولیت اور خطرات کے وقت عوامی پشت پناہی کا باعث بنے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے دوستانہ سیاسی تعلقات اور متعدد اشتراکات کا حوالہ دیا اور خاص طور پر دونوں اقوام کے دینی اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات کی ترویج اور دینی شعائر کا احترام عوامی مقبولیت اور خطرات کے وقت عوامی پشت پناہی کا باعث بنے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے دوستانہ سیاسی تعلقات اور متعدد اشتراکات کا حوالہ دیا اور خاص طور پر دونوں اقوام کے دینی اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات کی ترویج اور دینی شعائر کا احترام عوامی مقبولیت اور خطرات کے وقت عوامی پشت پناہی کا باعث بنے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح صوبہ اصفہان کے شہر نجف آباد سے ملاقات کے لئے آنے والے ہزاروں لوگوں کے اجتماع سے خطاب میں انتہا پسندی اور میانہ روی کی تشریح کی اور پوری قوم اور خاص طور پر حکام اور سیاسی رہنماؤں کو موجودہ انتخابی ماحول میں دشمن کی اس چال کی طرح سے بہت ہوشیار رہنے کی دعوت دی جس کے تحت وہ معاشرے کو دو حصوں میں تقسیم معاشرہ دکھانا چاہتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے دوستانہ سیاسی تعلقات اور متعدد اشتراکات کا حوالہ دیا اور خاص طور پر دونوں اقوام کے دینی اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی تعلیمات کی ترویج اور دینی شعائر کا احترام عوامی مقبولیت اور خطرات کے وقت عوامی پشت پناہی کا باعث بنے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 11 فروری کو جشن انقلاب میں عوام کی پرشکوہ اور تاریخی شرکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عوام کے عزم راسخ، استقامت اور بیداری کی نشانی قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ چھبیس فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات بھی قوم کی بیداری، اسلامی نظام، خود مختاری اور قومی وقار کے دفاع کا آئینہ ثابت ہوں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عوام الناس وسیع پیمانے پر اور مکمل آگاہی و بصیرت کے ساتھ انتخابات میں شرکت کرکے دشمن کی مرضی کے عین مخالف سمت میں قدم رکھیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما سے ملاقات میں اسلامی انقلاب کے شروعاتی دور سے ہی افریقی ملکوں سے تعاون میں ایران کی دلچسپی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توسیع پسند طاقتیں افریقا سے ایران کے تعلقات کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ اور جنگوں، تنازعات اور دہشت گرد تنظیموں کی تقویت کی سب سے بڑی وجہ ہیں اور ان تمام مشکلات کا حل خود مختار ملکوں کا ایک دوسرے کے قریب آنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 11 فروری کو جشن انقلاب میں عوام کی پرشکوہ اور تاریخی شرکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے عوام کے عزم راسخ، استقامت اور بیداری کی نشانی قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوج کی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں جشن انقلاب کے دن گیارہ فروری کے جلوسوں میں عوام کی نمایاں اور 'دشمن شکن' شرکت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ چھبیس فروری کے دن انتخابات میں بھی عوام کی ہمہ گیر شرکت ایک نئی روح کی طرح ایران اور اسلامی نظام کی عزت و قوت کی ضامن بنے گی اور عیار و مکار دشمن کی سازشوں کو نقش بر آب کر دیگی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے دورے پر آنے والے یونان کے وزیر اعظم الیکسس سپراس سے ملاقات میں ایران اور یونان کے درخشاں ثقافتی و تمدنی ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ سفر دونوں ملکوں کے درمیان دراز مدتی تعاون اور لین دین کی اچھی شروعات ثابت ہو سکتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوج کی فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں 11 فروری کو ملت ایران کی دو پرمغز عیدوں کا دن قرار دیا اور جشن انقلاب کے دن گیارہ فروری کے جلوسوں میں عوام کی نمایاں اور 'دشمن شکن' شرکت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ چھبیس فروری کے دن انتخابات میں بھی عوام کی ہمہ گیر شرکت ایک نئی روح کی طرح ایران اور اسلامی نظام کی عزت و قوت کی ضامن بنے گی اور عیار و مکار دشمن کی سازشوں کو نقش بر آب کر دیگی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے مجاہدین کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ حرم کا دفاع کرنے والے مجاہدین نے غریب الوطنی میں جام شہادت نوش کیا جو اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایک عظیم امتیاز ہے جسے ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری ایڈمرل شمخانی، ان کے اسسٹنٹس اور کونسل کے سکریٹریئیٹ کے ماہرین سے ملاقات میں دور حاضر میں سیکورٹی کے مختلف پہلوؤں کی پیچیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ سپریم قومی سیکورٹی کونسل کی ذمہ داری سیکورٹی کے مسئلے کے گوناگوں پہلوؤں پر دراز مدتی نگاہ کے ساتھ فیصلہ کرنا اور سکریٹریئیٹ کی ذمہ داری سپریم سیکورٹی کونسل میں فیصلوں کے لئے صحیح گراؤنڈ تیار کرنا ہے۔
یہ دیندار اور فرض شناس سپاہی، فوج سے تعلق رکھنے والے ان معدودے چند دوستوں میں سے تھے جو اسلامی انقلاب کی فتح کے ابتدائی ہفتوں سے ہی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے ساتھ فوج کے رابطے کا ذریعہ بنے اور فوج کے فرض شناس ڈھانچے کو انقلاب کی خدمت کی جانب موڑنے میں بہت موثر ثابت ہوئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای عشرہ فجر کے آغاز کے موقع پر امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے مرقد مطہر پر پہنچے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور بانی انقلاب امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد آیت اللہ العظمی خامنہ ای شہدا کی قبروں پر گئے اور ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔