رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے گزشتہ سال منی اور مسجد الحرام میں پیش آنے والے سانحے کے سلسلے میں آل سعود کی کوتاہی اور بے لیاقتی کو حرمین شریفین کے امور سنبھالنے کے تعلق سے اس 'ملعون شجربہ خبیثہ' کی نااہلی کا ایک اور ثبوت قرار دیا اور زور دیکر فرمایا کہ اگر وہ سچ کہتے ہیں کہ اس سانحے کے سلسلے میں بے گناہ ہیں تو ایک بین الاقوامی اسلامی تحقیقاتی کمیٹی کو واقعے کے حقائق کی قریب سے تحقیقات انجام دینے کی اجازت دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقہ کے درس خارج کے آغاز میں عوام الناس اور خاص طور پر نوجوانوں کے ذہن و دل کو دین سے منحرف کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر بنائے گئے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء کا اولیں اور سب سے اہم فریضہ دین و عفت سے معاشرے کو دور کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
حسینیہ امام خمینی تہران میں بدھ اکتیس اگست 2016 کو وزارت دفاع کی ڈیفنس انڈسٹری کی جدید مصنوعات اور ایجادات کی نمائش لگائی گئی جس کا مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک معائنہ کیا۔ نمائش میں رکھے گئے دفاعی وسائل ایرانی ماہرین کی محنت و لگن اور اختراعی صلاحیتوں کے ثمرات تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی کیڈٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں ایمانی و عقیدتی، علمی و فنی، ادارہ جاتی اور ڈسپلن سے متعلق آمادگی میں روز افزوں اضافے اور مقدس دفاع کے تجربات نئی نسل کے فوجیوں کو منتقل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ تہران کی مساجد کے ائمہ جماعت سے ملاقات میں مساجد کو اجتماع، مشاورت، استقامت، منصوبہ بندی اور سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت روحانی اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں حکومت کی محنت و مشقت کی قدردانی کی اور ہفتہ حکومت کو اب تک انجام پانے والے کاموں کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرنے کا اچھا موقع قرار دیا اور سات موضوعات؛ استقامتی معیشت، خارجہ پالیسی، سائنس و ٹیکنالوجی، سیکورٹی، ثقافت، چھٹے ترقیاتی منصوبے اور سائیبر اسپیس کے تعلق سے جو ملک کی اہم ترجیحات کا حصہ ہیں ہدایات دیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈروں سے ملاقات میں دفاعی شعبے کی اہمیت پر زور دیا اور اسے ہر طرح کی جارحیت کے مقابل کی فرنٹ لائن سے تعبیر کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی شام انٹیلیجنس کے وزیر، اعلی عہدیداران اور ڈائریکٹروں سے ملاقات میں اس وزارت کو بڑا حساس اور اہم محاذ قرار دیا اور اسے اسلامی نظام کی بیدار اور تیز بیں آنکھوں سے تعبیر کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ وزارت انٹیلیجنس اسلامی نظام کی محکم حفاظتی ڈھال ہے، اسے ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے مختلف صوبوں کے گوناگوں طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام الناس کی معیشتی مشکلات کو اپنی گہری اور دائمی تشویش قرار دیا اور ان مشکلات کے ازالے کے سلسلے میں داخلی توانائیوں پر اعتماد کو واحد راہ حل قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے اعلی عہدیداران اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات میں فرمایا کہ استکباری طاقتیں اور ان میں سر فہرست امریکا، علاقے اور عالم اسلام میں پھیلی بد امنی اور دہشت گردی کا سرچشمہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں تہران میں نماز عید فطر ادا کی گئی۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نماز عید کے خطبوں میں ملت ایران اور امت اسلامیہ کو عید کی مبارکباد دی اور ایران کے لئے اس سال کے ماہ رمضان کو روحانیت، خضوع و خشوع، توسل و مناجات سے معمور مہینہ قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم عہدیداران کو ان مومن عوام کے نورانی دلوں پر رشک کرنا چاہئے، ساتھ ہی خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اس بات پر توجہ دینا چاہئے کہ ان عوام کے تعلق سے ہمارے دوش پر کیا ذمہ داریاں ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندوں سمیت ایک ہزار سے زائد طلبہ سے ملاقات میں مختلف موضوعات کے بارے میں گفتگو کی۔ ہفتے کی شام تقریبا پانچ گھنٹے چلنے والی اس بے تکلف اور شفقت آمیز ملاقات میں طلبہ کے مسائل، نیز نوجوان نسل کے ثقافتی، سماجی، سیاسی اور اقتصادی امور کا جائزہ لیا گيا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی شام عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداروں سے ملاقات میں فرمایا کہ عدلیہ کی پاکدامنی اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی دائمی کوشش اس ادارے کا اہم ترین فریضہ اور بنیادی ہدف ہے۔
مولائے متقیان حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے فرق مبارک پر ضربت لگنے کے دن کی مناسبت سے تہران میں حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں مجلس عزا برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے محبان اہلبیت نے شرکت کی۔ نماز ظہر کے بعد منعقد ہونے والی مجلس میں الحاج غلام رضا سازگار نے مصائب امیر المومنین پڑھے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحرین میں بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم سے اس ملک کے حکام کے تعرض کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ان حکام کی ہلاکت کے آثار قرار دیا۔
ماہ رمضان کی ملاقاتوں کے سلسلے کے تحت صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملے۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں نہج البلاغہ کے حکمت آمیز نکات کی تشریح کی۔
کریم اہل بیت حضرت امام حسن علیہ السلام کی شب ولادت، ایران، پاکستان، ہندوستان اور افغانستان کے کچھ شعرا و ادبا نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں، سائنس و ٹیکنالوجی کے پارکوں اور علمی و تحقیقاتی مراکز کے اساتذہ، محققین اور ممتاز علمی شخصیات سے ملاقات میں ایران کو مقتدر، باوقار، پوری طرح خود مختار، دولتمند، مساوات سے آراستہ، عوام دوست، پاکدامن، محنتی، ہمدرد اور پرہیزگار حکومت رکھنے والی ریاست بنانے کیلئے بیس سالہ اہداف کا خاکہ کھینچا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی شام مقننہ، عدلیہ اور مجریہ کے سربراہوں، اعلی حکام، سیاسی، سماجی اور ثقافتی شعبوں کی شخصیات سے ملاقات میں بنیادی توانائیوں کی توسیع کو ملک و قوم کی طاقت اور تحفظ کا باعث قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دو بنیادی مشکلات کساد بازاری اور بے روزگاری کے حل کے سلسلے میں منصوبہ بندی اور ترجیحات کے تعین سے استقامتی معیشت کو عملی جامہ پہنانے کی رفتار بڑھے گی۔
1395/03/23 ہجری شمسی مطابق 12 جون 2016
حاجتمند قیدیوں کی آزادی کے لئے منعقد ہونے والے پروگرام 'جشن گلریزان' کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 3 ملیارد ریال (300 ملین تومان) کی رقم اس خدا پسندانہ عمل خیر کے لئے مختص کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی صبح نو تشکیل شدہ دسویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ارکان سے ملاقات میں پارلیمنٹ 'مجلس شورائے اسلامی' کی سرلوحہ امور کی حیثیت اور اقتدار و عظمت کو قائم رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور ایوان کے اندر بہترین انداز میں قانون سازی کئے جانے کے لوازمات کا ذکر کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا جس طرح اہل بیت علیہم السلام کے لئے عزاداری کی مجلسیں اور خوشی کی مناسبتوں کی محفلیں ہوتی ہیں اسی طرح قرآنی جلسوں کا بھی رواج عام ہونا چاہئے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعے کی صبح امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر مختلف عوامی طبقات کے عظیم الشان اور پرشکوہ اجتماع سے خطاب میں امام خمینی کو مومن، مطیع پروردگار اور انقلابی شخصیت قرار دیتے ہوئے ملت ایران کے انقلابی قائد کے راستے پر گامزن رہنے پر تاکید کی اور اسے عوام اور اسلامی نظام کی امنگوں کی تکمیل کا واحد راستہ قرار دیا۔
حزب اللہ لبنان کے معروف کمانڈر سید مصطفی بدرالدین شہید کے اہل خانہ نے بدھ 25 مئی کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شہید بدرالدین کی شجاعت و بہادری کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے اس عزیز شہید کی مستحکم فولادی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح پانچویں نو منتخب ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں اس اسمبلی کو ایک عظیم ادارہ قرار دیا اور اس کی انقلابی روش اور شناخت کی تشریح کرتے ہوئے زور دیکر کہا کہ اسلامی نظام کی بقا و پیشرفت اور انقلاب کے اہداف کی تکمیل کا واحد راستہ ملک کا حقیقی معنی میں مقتدر ہونا اور جہاد کبیر یعنی دشمن کی ہرگز پیروی نہ کرنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہ شعبان کی عیدوں اور اسی طرح خرمشہر کی آزادی کے تاریخی واقعے کی سالگرہ کی مناسبت سے 669 سزا یافتہ افراد کی سزائیں معاف کرنے اور ان میں تخفیف کی سفارش کو منظوری دی۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 'جہاد کبیر' یعنی استکباری محاذ سے مزاحمت اور اس کے اتباع سے انکار کے قرآنی و اسلامی استدلال کی تشریح کی اور اسلامی جمہوری نظام میں اس کے لوازمات اور پہلوؤں کو بیان کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی شام ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دیرینہ ثقافتی، اقتصادی، عوامی اور تاریخی روابط کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ باہمی تعاون کے لئے وسیع زمین فراہم ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی شام افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات میں ایران اور افغانستان کے عوام کے درمیان دینی، ثقافتی اور تاریخی اشتراکات اور دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کی سلامتی اور مفادات کا ہمیشہ خیال رکھا ہے اور تمام شعبوں میں اس ملک کی ترقی کو اپنی ترقی تصور کرتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن کریم کے 33ویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اللہ پر ایمان اور طاغوت کی نفی کو قوت و طاقت کا اصلی سرچشمہ قرار دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ امریکا 'طاغوت اعظم' اور 'شیطان اکبر' ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج علما، مفکرین اور دانشوروں کی سب سے اہم ذمہ داری طاغوتی طاقتوں کے گمراہ کن مشن کے سد باب کے لئے حقائق کو بیان کرنا اور تشریح و توضیح کا جہاد انجام دینا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح تہران کے دینی مدارس کے طلبہ، مدرسین اور منتظمین سے ملاقات میں فکری و دینی رہنمائی، سیاسی ہدایت و بصیرت افروزی اور سماجی میدان میں شراکت اور رہنمائی کو علمائے دین کی صنف کی تین اہم ذمہ داریوں سے تعبیر کیا۔
22/2/1395 ہجری شمسی مطابق 11 مئی 2016
قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کو ایران میں 'یوم جانباز' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ایران میں جانباز ان سپاہیوں کو کہا جاتا ہے جو دفاع وطن میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو گئے ہیں۔ یوم جانباز کی آمد کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے بدھ کے روز چار ٹیمیں تہران کے کچھ 'جانبازوں' کے گھر گئیں اور ان کے صبر و ضبط اور استقامت و پائیداری کی قدردانی کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی صبح محکمہ پولیس کے کمانڈروں اور افسران سے ملاقات میں سیکورٹی کو اولیں ترجیح کا درجہ رکھنے والا موضوع قرار دیتے ہوئے محکمے کے اہلکاروں کی فکری و عملی اور اخلاقی سلامتی و پاکیزگی پر حکام کی بھرپور نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
بعثت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے موقع پر جمعرات کی صبح اسلامی نظام کے عہدیداروں اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں نیز شہدا کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر اسلام سے لیکر اب تک دو رجحانوں بعثت اور جاہلیت کے جاری رہنے کا حوالہ دیا۔
1395/02/14 ہجری شمسی مطابق 3 مئی 2016
فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منگل کے روز تہران کے حسینیہ امام خمینی میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گيا۔
14/2/95 ہجری شمسی مطابق 3 مئی 2016
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای منگل کی صبح اپنے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی اور معروف فرض شناس پائلٹ شہید بابائی کی زوجہ کی عیادت کے لئے گئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جنوبی کوریا کی صدر محترمہ پارک گیون ہی سے ملاقات میں ایشائی ملکوں سے تعاون بڑھانے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت نقطہ نظر کا حوالہ دیا اور ایران اور جنوبی کوریا کے دائمی و پائیدار روابط کو دونوں ملکوں کے لئے مفید قرار دیا۔
1395/02/13 ہجری شمسی مطابق 2 مئی 2016
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کی صبح ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ سے ملاقات میں اس صنف کی زحمتوں اور کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے آئندہ نسل کی حریت پسندی، عزت نفس اور دینداری کا تشخص رکھنے والی اور ممتاز اوصاف کی حامل اور رجحان ساز نسل کے طور پر تربیت کو اساتذہ اور تعلیم و تربیت کے شعبے کا بنیادی فریضہ قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی شام فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم کے سربراہ رمضان عبد اللہ اور ان کی قیادت میں ایران آنے والے وفد سے ملاقات میں علاقے کی صورت حال کا انتہائی جامع تجزیہ پیش کیا اور یہ خیال ظاہر کیا کہ موجودہ تغیرات کی حقیقت یہ ہے کہ امریکا کی سرکردگی میں مغربی محاذ اسلامی محاذ کے خلاف وسیع جنگ کے ذریعے علاقے پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح یوم مئی کی مناسبت سے محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اور اسلامی نظام کے تعلق سے اس صنف کی وفاداری اور ثبات قدم کی قدردانی کی۔