رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 24 اگست 2025 کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی عزاداری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آٹھویں امام کی زندگی میں رونما ہونے والے کچھ واقعات کا ذکر کیا اور ساتھ ہی اہم قومی و عالمی مسائل پر گفتگو کی۔ (1)
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے معروف اور نمایاں فنکار جناب محمود فرشچیان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 29 جولائی 2025 کو بارہ روزہ جنگ کے شہیدوں کے لئے منعقد کی گئی مجلس عزا سے اپنے خطاب میں جنگ میں ملت ایران کی عظیم کارکردگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
خطاب حسب ذیل ہے:
مجرم صیہونی حکومت کے ہاتھوں ایران کے بعض عوام، کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کے چہلم کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 جولائی 2025 کو عدلیہ کے سربراہ اور عہدیداران سے ملاقات میں اس شعبے کی اہمیت اور ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی۔ آپ نے صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کے بعد ایران کی تاریخی جوابی کارروائی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
خطاب حسب ذیل ہے۔
صیہونی حکومت کے حملے اور اس پر اسلامی جمہوریہ کی فتح کے بعد جمعرات 26 جون 2025 کو رہبر انقلاب اسلامی نے ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اپنے تیسرے پیغام میں قوم کو مخاطب کیا۔ انھوں نے اس فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور بڑے اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔
تمام مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک فرمان جاری کر کے بریگیڈیر جنرل محمد کرمی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔
سپریم کمانڈر کے فرمان کا متن حسب ذیل ہے:
میجر جنرل امیر علی جاحی زادہ کی شہادت کے بعد، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک حکمنامہ جاری کر کے بريگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کو آئی آر جی سی کے ایرواسپیس شعبے کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے میجر جنرل غلام علی رشید کی شہادت کے بعد، ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے میجر جنرل علی شادمانی کو خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکواٹرز کا کمانڈر منصوب کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نےمیجر جنرل حسین سلامی کی شہادت کے بعد ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے میجر جنرل محمد پاکپور کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے لفٹیننٹ جنرل محمد حسین باقری کی شہادت کے بعد اپنے ایک حکم نامے میں میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو مسلح فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر منصوب کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں کمانڈروں اور سائنسدانوں کی شہادت کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے اہم پیغام جاری کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے 11 جون 2025 کو پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اور اراکین سے ملاقات میں قانون سازی سے متعلق کچھ ہدایات دیں اور ساتھ ہی ملکی و عالمی مسائل کے سلسلے میں پارلمینٹ کے کردار پر بھی بات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 4 جون 2025 کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی چھتیسویں برسی کے اجتماع سے خطاب میں بانی انقلاب کی شخصیت پر گفتگو کی۔ آپ نے غزہ اور فلسطین کے حالات اور ایران کے نیوکلیئر مسئلے پر بھی اہم نکات بیان کئے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 3 جون 2025 کو حضرت امام باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا کے اختتام پر ایک مختصر خطاب کیا۔ آپ نے اپنے اس خطاب میں اس نکتے پر روشنی ڈالی کے واقعہ کربلا کے بعد ائمہ علیہم السلام نے اصلاح امت کے لئے کس روش سے کام کیا۔ خطاب کے کچھ اقتباسات پیش کئے جا رہے ہیں۔
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 3 جون 2025 کو فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی مجلس سے خطاب کیا۔ جس کے کچھ اقتباسات پیش کئے جا رہے ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
والحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی خیر خلق اللّہ محمدٍ المصطفی وآلہ الطیبین و صحبہ المنتجبین و مَن تبعہم بِاحسانٍ الی یوم الدین.
حج، مومنوں کی آرزو، اشتیاق رکھنے والوں کی عید اور سعادت مند لوگوں کا روحانی رزق ہے اور اگر یہ باطنی رموز کی معرفت کے ساتھ انجام دیا جائے تو امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کی زیادہ تر بیماریوں کا مداوا ہے۔
حج کا سفر، تجارت، سیاحت یا دوسرے مختلف مقاصد سے انجام پانے والے سفر جیسا نہیں ہے جس کے دوران ممکنہ طور پر کوئی عبادت یا کوئي نیک کام بھی انجام دے دیا جاتا ہے، حج کا سفر، معمولی زندگي سے مطلوبہ زندگي کی طرف ہجرت کی مشق ہے۔ مطلوبہ زندگی وہ توحیدی زندگی ہے جس میں حق کے محور کے گرد دائمی طواف، مشکل چوٹیوں کے درمیان مسلسل سعی، شر پسند شیطان کو پتھر مارنا، ذکر و دعا سے مملو وقوف، زمین گیر مسکین اور سفر میں مجبور ہو جانے والے راہگیر کو کھانا کھلانا، رنگ، نسل، زبان اور جغرافیہ کے فرق کو یکساں سمجھنا، ہر حال میں خدمت کے لیے تیار رہنا، خدا کی پناہ لینا اور حق کے دفاع کا پرچم بلند کرنا اس زندگی کے بنیادی اور دائمی اجزاء ہیں۔
حج کے مناسک نے اس زندگی کی علامتی مثالیں اپنے اندر سمو رکھی ہیں اور حج گزار کو اس سے روشناس کراتے اور اس کی طرف دعوت دیتے ہیں۔
اس دعوت کو سننا چاہیے۔ دل کو اور ظاہر و باطن کی آنکھوں کو کھولنا چاہیے۔ سیکھنا چاہیے اور ان دروس کو استعمال کرنے کے لیے کمر کس لینی چاہیے۔ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق اس راہ میں ایک قدم بڑھا سکتا ہے، اور علماء، دانشور، سیاسی منصب دار اور سماجی حیثیت رکھنے والے افراد دیگروں سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔
دنیائے اسلام کو آج پہلے سے کہیں زیادہ ان دروس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ دوسرا حج ہے جو غزہ اور مغربی ایشیا کے المناک واقعات کے دوران انجام پا رہا ہے۔ فلسطین پر قابض مجرم صیہونی گینگ نے ناقابل یقین درندگي اور عدیم المثال بے رحمی اور شر انگيزی کے ساتھ غزہ کے المیے کو ایک ناقابل یقین حد تک پہنچا دیا ہے۔ اس وقت فلسطینی بچے بموں، گولوں اور میزائيلوں کے علاوہ بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں۔ اپنے عزیزوں، جوانوں اور ماں باپ کو کھونے والے غم رسیدہ گھرانوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ اس انسانی المیے کے سامنے کسے کھڑا ہونا چاہیے؟
بلاشبہ یہ فریضہ سب سے پہلے اسلامی حکومتوں پر عائد ہوتا ہے اور پھر اقوام پر جو اپنی حکومتوں سے اس فریضے کی انجام دہی کا مطالبہ کریں۔ مسلم حکومتیں شاید مختلف مسائل میں آپس میں سیاسی اختلاف رکھتی ہوں لیکن یہ اختلافات غزہ کے المناک مسئلے پر متفقہ موقف اپنانے اور آج کی دنیا کے سب سے مظلوم انسانوں کے دفاع میں تعاون کے سلسلے میں ان کے آڑے نہ آئیں۔ مسلم حکومتوں کو صیہونی حکومت کی امداد رسانی کی تمام راہوں کو بند کر دینا چاہیے اور اس مجرم کو غزہ میں اپنی بے رحمانہ کارروائی جاری رکھنے سے باز رکھنا چاہیے۔ امریکا، صیہونی حکومت کے جرائم کا یقینی شریک ہے، اس خطے میں اور دیگر اسلامی علاقوں میں امریکا سے وابستہ لوگ، مظلوم کے دفاع کے سلسلے میں قرآن مجید کی آواز سنیں اور امریکا کی سامراجی حکومت کو اس ظالمانہ رویے کو روکنے پر مجبور کریں۔ حج میں برائت کا اعلان، اس راہ میں ایک قدم ہے۔
غزہ کے عوام کی حیرت انگیز مزاحمت نے مسئلۂ فلسطین کو عالم اسلام اور دنیا کے تمام آزاد منش انسانوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز بنا دیا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس مظلوم قوم کی حمایت کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ مسئلۂ فلسطین کا نام اور اس کی یاد کو طاق نسیاں کی زینت بنا دینے کی سامراجیوں اور صیہونی حکومت کے حامیوں کی کوششوں کے باوجود اس حکومت کے حکمرانوں کی شر پسند ماہیت اور ان کی احمقانہ پالیسی نے ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے کہ آج فلسطین کا نام ہمیشہ سے زیادہ درخشاں ہے اور صیہونیوں اور ان کے حامیوں سے نفرت، ہمیشہ سے زیادہ ہے اور یہ عالم اسلام کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
اہل سخن اور سماجی حیثیت رکھنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اقوام کو آگاہ کریں، انھیں حساس بنائیں اور فلسطین سے متعلق مطالبات کو مزید پھیلائيں۔ آپ باسعادت حجاج بھی، حج کے مناسک کے دوران دعا اور خدا سے مدد طلب کرنے کے موقع سے غفلت نہ کیجیے اور خداوند متعال سے ظالم صیہونیوں اور ان کے حامیوں پر فتح کی دعا کیجیے۔
خداوند عالم کی صلوات و سلام ہو پیغمبر اکرم، ان کی پاکیزہ آل پر اور سلام و درود ہو بقیۃ اللہ حضرت مہدی 'عجل اللہ ظہورہ' پر۔
سید علی خامنہ ای
3 ذی الحجہ 1446 ہجری قمری
30 مئی 2025
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 28 مئی 2025 کو وزیر داخلہ اور صوبوں کے گورنروں سے خطاب میں بدعنوانی سے دور رہتے ہوئے عوام کی خدمت اور فرائض منصبی ادا کرنے کے موضوع پر شخصیت ساز گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 20 مئی 2025 کو سابق صدر شہید رئیسی اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی پہلی برسی پر اپنے خطاب میں شہید رئیسی کے اخلاص و اوصاف کو نمونہ اور درس قرار دیا۔
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 مئی 2025 کو ملک کے اساتذہ سے خطاب میں اس صنف کے لئے معاشرے میں احترام و تعظیم کا ماحول تیار کرنے پر تاکید کی اور کچھ سفارشات کیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 12 مئی 2025 کو امدادی اداروں سے تعلق رکھنے والے شہیدوں پر قومی سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں امدادی اداروں کی اہمیت اور خدمات کے بارے میں گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 10 مئی 2025 کو ہفتہ محنت کشاں کی مناسبت سے ملک کے لیبر طبقے کے ہزاروں افراد سے ملاقات میں سماج کے اس طبقے کی کلیدی حیثیت و کردار، اس کے حقوق اور فرائض کے بارے میں گفتگو کی۔ آپ نے مسئلہ فلسطین کو ذہنوں سے دور کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اس مسئلے پر مسلسل توجہ رکھنے کی تاکید فرمائی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
حوزہ علمیہ قم کے سو سالہ یوم تاسیس پر اور آیت اللہ العظمی الحاج شیخ عبدالکریم حائری یزدی رحمت اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار کے نام پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے عظیم الشان دینی درسگاہ کی خدمات اور ضروری تبدیلیوں سے متعلق کلیدی نکات بیان فرمائے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ پیغام آج 7 مئی 2025 کو قم میں منعقدہ سیمینار میں پڑھا گيا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 4 مئی 2025 کو حج کے امور کے ذمہ داران اور کارکنان اسی طرح کچھ عازمین حج سے ملاقات میں حج کی ماہیت کے بارے میں گفتگو کی اور کچھ ہدایات دیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 15 اپریل 2025 کو عدلیہ مقننہ اور مجریہ کے اعلی عہدیداروں سے سال نو کی مناسبت سے اپنی ملاقات میں ملکی مسائل، ایٹمی مذاکرات اور فلسطین کے حالات کے سلسلے میں گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
عدلیہ کے ایک نمایاں اور خدمت گزار جج حجت الاسلام نیّری کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 31 مارچ 2025 کو عید الفطر کے دن اسلامی نظام کے عہدیداران اور اسلامی ملکوں کے سفیروں نیز مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب میں امت مسئلہ کے مسائل اور ترجیحات کے بارے میں گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 31 مارچ 2025 کو تہران کے دینی ثقافتی کامپلیکس مصلائے امام خمینی میں نماز الفطر کی امامت کی۔ پرشکوہ نماز عید الفطر میں لاکھوں کی تعداد میں نمازی شریک ہوئے۔ نماز کے بعد رہبر انقلاب نے خطبہ دیا۔ (1)
1404 ہجری شمسی سال کے پہلے دن 21 مارچ 2025 کو عوام کے مختلف طبقات کے اجتماع سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے سال نو کے آغاز، ماہ رمضان المبارک کی روحانیت اور نئے سال کے نعرے کے سلسلے میں بات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی دھمکیوں کا دنداں شکن جواب دیا۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 14 رمضان المبارک مطابق 15 مارچ 2025 کو امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے فارسی ادیبوں اور شاعروں سے ملاقات میں تقریر کرتے ہوئے شعر و ادب کے شعبے سے متعلق کلیدی نکات کا جائزہ لیا۔ رہبر انقلاب نے شاعری کا معیار مزید اوپر لے جانے کی تاکید کی اور کہا کہ موجودہ دور میں یہ صلاحیت ہے کہ سعدی و حافظ و نظامی جیسے شعرا پیدا ہو سکتے ہیں۔ (1)
گیارہ رمضان 1446 مطابق 12 مارچ 2025 کو ملک کے یونیورسٹی طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقت کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں طلباء کو اپنی امید کا مرکز قرار دیا اور ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ رہبر انقلاب نے اہم قومی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔
سات رمضان المبارک 1446 ہجری مطابق 8 مارچ 2025 کو ملک کے حکام نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے ماہ مبارک رمضان کی فضیلتوں کے بارے میں بصیرت افروز گفتگو کی اور ملکی و عالمی مسائل کا جائزہ لیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یکم رمضان المبارک 1446 ہجری (مطابق 2 مارچ 2025) کو محفل انس با قرآن سے خطاب کرتے ہوئے تلاوت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے پیغمبرانہ عمل سے تعبیر کیا۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔