قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کے بڑے کتب خانوں کے ذمہ داران اور لائیبریرین حضرات سے ملاقات میں کتابوں کی تصنیف و تالیف اور مطالعے کے میدان میں مسلمان ایرانی عوام کی قدیمی تاریخ کا حوالہ دیا اور تصنیف و تالیف اور نشر و اشاعت کی موجودہ صورت حال اور کتب کے مطالعے سے متعلق اعداد و شمار کو غیر اطمینان بخش قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ پاکستان کے عوام اسلام پر گہرا عقیدہ رکھتے ہیں اور پاکستان کی ہر طرح کی کامیابی اور پیشرفت اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث مسرت ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے امریکہ سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کی جانب سے پابندیوں کے حربے کے ذریعے ملکی اقتصاد پر وار کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ دشمنوں کی جانب سے کی جا رہی ان سختیوں کا مقصد عوام میں مایوسی پھیلانا اور اسلامی انقلاب کو شکست سے دوچار کرنا تھا لیکن وہ ملت ایران کی عوامی اور خدائی تحریک کو زک نہیں پہنچا سکتے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ جب تک دلوں میں امید کا جذبہ ہے اور اس کے ساتھ مجاہدت کا حوصلہ پایا جاتا ہے اس وقت تک ہم تمام سازشوں کو نقش بر آب کرتے رہیں گے۔
قائد انقلاب اسلامی نے مہدویت کے موضوع کے ماہرین، مصنفین اور دانشوروں سے خطاب میں امام مہدی پر عقیدے کو انسانی تاریخ میں انبیائے کرام کی جدوجہد کا اہم ترین ہدف قرار دیتے ہوئے اس عقیدے کی اہمیت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے قرآن کریم کو امت مسلمہ کے اتحاد اور عزت و عظمت کا سب سے اہم ذریعہ قرار دیا۔ آپ نے قرآن کے اتحاد آفریں پہلو سے بے توجہی کو مسلم اقوام کی سب سے بڑی غفلت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ قرآنی مفاہیم اور وعدہ الہی پر ایقان و ایمان میں کمی دوسری سب سے بڑی غفلت ہے جو عملی طور پر امت اسلامیہ کے اتحاد اور عزت و عظمت کے راستے میں رکاوٹ کے طور پر حائل ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے خطے میں جاری تغیرات کو علاقے اور دنیا کی تاریخ میں نئے باب کے آغاز سے تعبیر کیا ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام کی حقیقی پاسداری اپنے تمام پہلوؤں کے ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کے دس سالہ دور امامت میں انجام پائی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح ملک کے حکام اور مختلف عوامی طبقات کے اجتماع سے خطاب میں بعثت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عظیم ملت ایران اور امت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے عید بعثت کو نعمت عظمی اور سال کا سب سے بابرکت اور عظیم دن قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ، اعلی عہدیداروں، جج صاحبان اور کارکنوں سے ملاقات میں سختیوں کے وقت بصیرت کے ساتھ صبر و تحمل کو گزشتہ تینتیس برسوں میں ملت ایران کی مسلسل پیشرفت کا راز قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے قدرت اور عمومی اعتماد کو عدلیہ کے لئے لازمی دو اہم ستونوں سے تعبیر کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ملکوں میں شروع ہونے والی عوامی تحریکوں کو اسلامی ممالک اور علاقے میں ایک بنیادی تبدیلی کا سر آغاز قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ افغان عوام کی حقیقی خود مختاری، اقتدار اعلی اور اغیار کا انخلاء اسلامی جمہوریہ ایران کی آرزو ہے۔ تہران آنے والے افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے سنیچر کے روز قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی جس میں قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ طویل ثقافتی، مذہبی، جہادی تاریخ کے مالک افغان عوام کے پاس مستقبل کے امور اپنے ہاتھ میں لینے کی بھرپور صلاحیت ہے اور جتنی جلد افغانستان کو اغیار کے سائے سے نجات حاصل ہو جائے، اس ملک اور علاقے کے عوام کی لئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی شام عراق کے صدر جلال طالبانی سے ملاقات میں امریکیوں کی غاصبانہ اور مداخلت پسندانہ موجودگی کو عراق کی مشکلات کی جڑ قرار دیا اور فرمایا کہ اس متکبرانہ موجودگی کے باوجود علاقے میں جاری واقعات و تغیرات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کی مشرق وسطی حکمت عملی کمزور پڑتی جا رہی ہے لہذا قوموں کو چاہئے کہ اس حقیقت سے استفادہ کریں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سنیچر کی شام پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کے عوام کے دیرینہ ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو دونوں ملکوں کے باہمی تعاون اور تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کی بہترین زمین قرار دیا اور تمام شعبوں میں تہران اسلام آباد تعلقات کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز علمی جہاد-دفاعی استحکام کے زیر عنوان منعقدہ نمائش میں مسلح فورسز کی سائنسی و تکنیکی مصنوعات کا معائنہ کیا۔قائد انقلاب اسلامی نے نمائش میں پہنچنے پر سب سے پہلے شہدا کی یادگار کے قریب جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔
قائد انقلاب اسلامی نے مذہبی اشعار کی وادی کو وہبی اور خداداد صلاحیتوں کی انتہائی سازگار جولان گاہ قرار دیا اور فرمایا کہ شعرا کے پاس اس وہبی نعمت کے شکر کا طریقہ ایسے اشعار کی تخلیق ہے جو بہترین مضمون اور اقدار کے حامل ہوں اور در حقیقت الہی حقائق و معرفت کے حزانے اور پیکر کا درجہ رکھتے ہوں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز سپریم کونسل برائے ثقافتی انقلاب کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں کسی بھی قوم کے روحانی خد و خال اور شناخت کی حیثیت رکھنے والے ثقافت کے موضوع کی خاص اہمیت اور شخصی و سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اس کے گہرے اور وسیع اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے سپریم کونسل برائے ثقافتی انقلاب کی ذمہ داریوں کو بہت حساس اور اہم قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں مجھے جو معلومات حاصل ہوئیں ان کی روشنی میں میں کہہ سکتا ہوں کہ قیادت، تقوا، فقہ و اجتہاد کے میدانوں میں ہمارے سامنے یہ ایک عظیم ہستی ہے۔ ایسی ہستی جو پائيدار فکری بنیادوں پر استوار ہمہ گیر، عمیق اور متین نظریات رکھتی ہے، جسے مشکلات اور احتیاجات کی پوری خبر ہے، جسے امکانات کا بھرپور ادراک ہے، جو اصولوں اور بنیادوں کے مطابق مناسب راہ حل سے واقف ہے۔
ائد انقلاب اسلامی نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے روضے پر ملک کے گوشے گوشے اور دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے عظیم الشان نورانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پیشین گوئی کے عملی جامہ پہننے کی مثال کے طور پر اقوام کی اسلامی بیداری اور اس بیداری کی خصوصیات کا ذکر کیا۔ آپ نے عظیم الشان امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے راستے اور مکتب فکر کی پذیرائی اور بھرپور پابندی کو عظیم الشان امام خمینی سے ملت ایران کی حقیقی عقیدت و الفت کی علامت قرار دیا اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے منظم کثیر الجوانب مکتب فکر کی اہم ترین خصوصیات کے طور پر روحانیت، معقولیت اور انصاف کا نام لیا۔
اسلامی بیداری ایسی رزمیہ تبدیلی ہے جس کی توقع امام (رضوان اللہ علیہ) کو تھی اور آپ اس کی پیشین گوئی بھی فرماتے تھے۔ امام (خمینی رضوان اللہ علیہ) مسلمان قوموں کے اندر بیداری کی لہر کی پیش گوئی کرتے تھے، جیسا کہ آپ نے سویت یونین کے سقوط کی پیشین گوئی فرمائی تھی اور عملا یہی ہوا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ مشرق وسطی کے انتہائی حساس علاقے میں شیطان بزرگ امریکہ کی پالیسیوں کی شکست اور علاقے کی اٹھ کھڑی ہونے والی قوموں کے اندر اسلامی نعروں کا نوید بخش احیاء ملت ایران کے لئے بعض الہی وعدوں کے ایفاء کی علامت ہے اور اس راستے پر ثابت قدمی سے نصرت الہی کا وعدہ مکمل طور پر پورا ہوگا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اور ارکان سے ملاقات میں ایران کی معیشت کو کمزور کرنے، حکام کے درمیان اختلاف بھڑکانے اور اسلامی عقائد و جذبات کو کمزور کرنے کے لئے تسلط پسند طاقتوں کی طرف سے جاری سازشوں کا تجزیہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ اور حکومت کے درمیان مدارات اور باہمی تعاون اور قانون کو قول فیصل کا درجہ دئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
خاتون دو عالم، بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت نیز بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں ایک محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شعرا اور مقررین نے اپنا اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی نقطہ نگاہ سے عورت گھر کی اہم ہستی اور کنبے کا مہکتا پھول ہے۔ آپ نے مغربی معاشروں میں عورتوں کو در پیش بحرانی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی نظام میں عورت کے حقوق کی بازیابی کے لئے بہت سے اہم اقدامات کئے گئے ہیں تاہم خاندانوں میں عورتوں سے ہونے والے سلوک کے سلسلے میں کچھ مسائل ہنوز موجود ہیں جنہیں قانونی بنیادیں تیار کرکے اور پھر ان پر عملدرآمد کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔
اسٹریٹیجک نظریات کا اجلاس، انصاف کے موضوع پر علمی بحثاسلامی جمہوریہ ایران میں دوسرے اسٹریٹیجک نظریات سے موسوم اجلاس کا آج صبح انعقاد ہوا جس میں انصاف اور مساوات کے موضوع پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور یونیورسٹیوں اور دینی علوم کے مرکز کے مفکرین، دانشوروں، اساتذہ اور محققین نے تبادلہ خیال کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن بھی علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت، وقار اور اہم پوزیشن کا اعتراف کرنے پر مجبور ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دنیا کی طاقتوں اور استبدادی عناصر نے اسلامی و انسانی اقدار کے خلاف اپنے وسائل اور پوری طاقت جھونک دی ہے اور ان حالات میں ملت ایران نے ان اقدار کے احیاء کے لئے اکیلے قیام کیا اور تنہا اس راستے کو طے کیا تاہم اب اسے عظیم کامیابیاں مل رہی ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے آج صوبوں کی سپریم کونسل کے صدر اور ارکان اور صوبوں کے مرکزی شہروں کے میئروں سے ملاقات میں شہری و دیہی اسلامی کونسلوں کو اسلامی جمہوری نظام کی قابل افتخار کامیابیوں میں شمار کیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر طرز عمل کا نتیجہ باہمی تعاون، ہمدلی اور یکجہتی ہو یقینا عنایات الہی میں روز افزوں اضافہ ہوگا۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ قوموں کی بلند ہمتی اور اسلام کی راہ میں ان کی پیش قدمی کی برکتوں سے علاقے کا مستقبل اس کے حال سے بدرجہا بہتر ہوگا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیشرفت و ارتقاء کو ملت ایران کا یقینی مستقبل قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے معاشرے کے ذہنی سکون اور اخلاقی تحفظ کو پولیس کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا اور عوام کے ذہنی چین و سکون کے لئے ذرائع ابلاغ، اخبارات و جرائد، تنظیموں اور بااثر افراد کی سنگین ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کے موجودہ حالات بہت پرسکون و سازگار اور عوام کے جذبات بہت مستحکم ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علاقے اور دنیا کے موجودہ حساس حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے، اسلامی بیداری کے پیش نظر ملک کے عوام اور حکام کے اتحاد و یکجہتی، مربوط مساعی اور اسلامی نظام کے دشمنوں کو کوئی موقع نہ دئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آرمی ڈے کی مناسبت سے فوج کے کمانڈروں سے ملاقات میں فوج کی مربوط مساعی کی قدردانی کی اور فرمایا کہ اسلامی جمہوری نظام کے تحت اللہ تعالی نے خدمت کا جو موقع فراہم کیا ہے اس سے استفادے کے لئے تمام فکری و عملی صلاحیتوں اور توانائيوں کو بروئے کار لایا جانا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی نے آج فوج اور پولیس کے کمانڈروں اور عہدہ داروں سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور منجملہ مسئلہ فلسطین پر اسلامی انقلاب سے مرتب ہونے والے گہرے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ علاقے کی تحریکیں رفتہ رفتہ جمع ہونے والے جذبات، افکار و نظریات اور فیصلوں کا نتیجہ ہیں جو اب سامنے آیا ہے اور اس کا سرچشمہ ملت ایران کی پائیداری اور ثبات قدم ہے اور یہ اسلامی مملکت ایران کی پیشرفت کی علامتیں ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے جنوبی پارس گیس فیلڈ میں انجینیئروں، ٹیکنیشینوں، دیگر اہلکاروں اور شہدا کے خاندانوں کے اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ ملت ایران بتیس سال سے دنیا کی جابر طاقتوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے جبکہ اقتصادی میدان میں یہ جہاد اور مقابلہ زیادہ پیچیدہ اور عمیق ہوگا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علاقے کے حالات اور تیونس، مصر، بحرین، یمن اور لیبیا کے عوامی انقلابات کو انتہائی اہم تغیرات سے تعبیر کیا۔ نئے ہجری شمسی سال سنہ تیرہ سو نوے کے آغاز پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہم ترین ملکی امور اور علاقائی تغیرات پر روشنی ڈالی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح اسٹریٹیجک ٹکنالوجی کے نمائش کا معائنہ کیا اور مقامی سائنسدانوں اور موجدین کی اہم سائنسی ایجادات اور اختراعات کو قریب سے دیکھا۔ نمائش گاہ میں پہنچنے کے بعد قائد انقلاب اسلامی سامراجی طاقتوں کی سازش کے تحت دہشت گردانہ حملوں میں قتل کئے جانے والے ایٹمی سائنسدانوں علی محمدی شہید اور مجید شہریاری شہید کی یادگار پر گئے۔ آپ نے شہید سائںسدانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد آپ نے نمائش کا معائنہ کیا۔
اسٹریٹیجک ٹکنالوجی نمائش کا معائنہقائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح اسٹریٹیجک ٹکنالوجی کے نمائش کا معائنہ کیا اور مقامی سائنسدانوں اور موجدین کی اہم سائنسی ایجادات اور اختراعات کو قریب سے دیکھا۔نمائش گاہ میں پہنچنے کے بعد قائد انقلاب اسلامی سامراجی طاقتوں کی سازش کے تحت دہشت گردانہ حملوں میں قتل کئے جانے والے ایٹمی سائنسدانوں علی محمدی شہید اور مجید شہریاری شہید کی یادگار پر گئے۔ آپ نے شہید سائںسدانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد آپ نے نمائش کا معائنہ کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ماہرین کی کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں کونسل کی نئی صدارتی کمیٹی کے انتخاب میں ارکان کی مدبرانہ اور دانشمندانہ کارکردگی پر تشکر کرتے ہوئے علاقے میں پھیلی اسلامی بیداری کو اسلامی جمہوریہ کی پیشرفت اور تسلسل سے متاثر بہت عظیم تبدیلی قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے موجودہ انتہائی حساس حالات میں حکام اور سیاستدانوں کے دوش پر عائد سنگین ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ قدرتی ذخائر کے آغاز پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں جنوبی تہران کی سابق قلعہ مرغی چھاونی کی جگہ ایران کا سب سے بڑا پارک بنائے جانے کا عمل شروع ہو گیا۔ اس تقریب میں کابینہ کے کئی ارکان، پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان، تہران کی بلدیاتی اسلامی کونسل کے سربراہ، تہران کے میئر اور کئی فوجی کمانڈر موجود تھے۔ اس موقعے پر قائد انقلاب اسلامی نے دو پودے لگائے۔
سامراجی محاذ اور اس میں سر فہرست امریکہ کو بخوبی علم ہے کہ ان عوامی تحریکوں کا آئیڈیل ایران کا اسلامی انقلاب ہے اسی لئے وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس آئیڈیل کو ناکام اور شکست خوردہ ظاہر کریں لیکن وہ گیارہ فروری کو (اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر ریلیوں میں شرکت کرنے والے) عوام کے دسیوں لاکھ کے عظیم جم غفیر کو دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔
قائد انقلاب اسلامی نے قوموں اور حکومتوں کے مابین شگاف اور خلیج کو امریکہ کی مشرق وسطی اسٹریٹیجی کی دین قرار دیا اور فرمایا کہ میدان عمل میں قوموں کی موجودگی جابر طاقتوں کے خنجر کو کند کر دیتی ہے اور اگر حکومتیں قوموں کی خواہشات کے مطابق عمل شروع کر دیں تو امریکہ یا کوئی بھی توسیع پسند طاقت ان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتی۔