قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر جو ایران میں 'یوم جانباز' (ان مجاہد سپاہیوں کا دن جو دفاع وطن کی لڑائی میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو گئے۔) کے طور پر منایا جاتا ہے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے کچھ وفود 'جانبازوں' کے گھر گئے اور ان کی شجاعت و ایثار کی قدردانی کی۔
تہران میں جناب حجت الاسلام شکری، حجت الاسلام محسن قمی، حجت الاسلام محمدیان، حجت الاسلام حاج علی اکبری، حجت الاسلام محمد قمی اور شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ حجت الاسلام اوحدی 'جانبازوں' کے گھر گئے، ان کی احوال پرسی کی اور مقدس دفاع اور حرم اہل بیت کے دفاع میں ان کی شجاعت اور قربانیوں کی قدردانی کی۔
اسی طرح صوبوں کے مراکز میں ولی امر مسلمین کے نمائندوں اور ملک بھر کے ائمہ جمعہ نے رہبر انقلاب اسلامی کی نمایندگی میں کچھ جانبازوں کے گھر جاکر ان کی خبرگیری کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یمن کے عوام کے خلاف سعودی عرب کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم کے خلاف اقوام متحدہ کے پروپیگنڈوں کی قباحت، امریکا کی جانب سے سعودی عرب کی حکومت کی حمایت سے بھی زیادہ ہے۔
ہمارے دشمن کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ڈھٹائي سے جھوٹ بولتا ہے۔ جیسے چھے سال سے امریکا کے سنگدل شریک جرم یمن کے مظلوم عوام پر بمباری کر رہے ہیں اور ان پر غذائي اشیاء، دواؤں اور تیل کے راستے بند کر دیے ہیں۔ یہ سب امریکا کی اس وقت کی ڈیموکریٹ حکومت کے گرین سگنل سے ہوا ہے۔
امریکا، ایک مجرم کی حیثیت سے سعودی عرب کی حکومت کی، جو اپنے مخالف کو آری سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے، حمایت کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ ہم انسانی حقوق کے حامی ہیں! حقیقت کو مسخ کرنے اور جھوٹ بولنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے!
پیغمبر کی بعثت کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی انقلاب ظلم و سامراج کا مخالف ہے اور قرآن کے اس قول کے مطابق کہ "جو کافر دشمنی نہیں کرتے، ان کے ساتھ نیکی کرو اور انصاف سے کام لو" ان کے ساتھ بھلائي کرتا ہے اور مظلوموں کی حمایت کے لیے ان کا دین نہیں دیکھتا۔
اب جب یمن کی انتہائي باصلاحیت قوم نے اپنی توانائي سے دفاعی وسائل بنا لیے ہیں اور چھے برسوں سے جاری اس بمباری کا جواب دے رہی ہے تو ان کے پروپیگنڈوں کا شورغل شروع ہو گيا ہے! اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی کارکردگي کی برائي، امریکا کی سامراجی اور ظالم حکومت سے بھی زیادہ ہے۔
ان کے جھوٹ کی ایک اور مثال: امریکا، دنیا میں ایٹمی ہتھیاروں کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ ہے۔ اس کے پاس ہزاروں ایٹم بم ہیں اور وہ واحد حکومت ہے جس نے ایٹم بم کا استعمال کیا اور دو لاکھ بیس ہزار لوگوں کا قتل عام کیا۔ پھر یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں!
رہبر انقلاب اسلامی نے جمعے کے روز یوم شجر کاری کی مناسبت سے دو پودے لگائے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ خداوند عالم نے پیڑ پودوں کو انسانی زندگي اور انسانی تمدن کی تعمیر کے لیے ایک اہم عنصر اور بنیاد قرار دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار کے حصول کی فکر میں نہیں ہے البتہ ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح 20 فیصدی تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ ممکن ہے کہ ملک کی ضرورت کے مطابق یورینیم افزودگی کی سطح کو 60 فیصدی کی سطح تک اوپر لے جائے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز مشرقی آذربائيجان کے عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے معاملے میں باتیں اور وعدے بہت زیادہ سنے ہیں اور اب اس کے لیے صرف عمل اہم ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فضائیہ کے کچھ کمانڈروں سے ملاقات میں زور دے کر کہا کہ وہ فریق جسے ایٹمی معاہدے کے جاری رہنے کے سلسلے میں شرطیں رکھنے کا حق ہے، ایران ہے اور وہ ناقابل تبدیلی شرط یہ ہے کہ امریکا تمام پابندیوں کو کاغذ پر نہیں بلکہ عملی طور پر ختم کرے۔
صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کے روز بعض ذاکروں اور شعراء و مداحان اہلبیت سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا کو عورت، ماں اور بیوی کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا سب سے اعلی عملی نمونہ قرار دیا۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں شہید فخری زادہ کی ممتاز پوزیشن اور علم و عمل کے میدان میں اس عظیم سائنسداں کی سخت کوشی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے شہادت کے ذریعے انھیں جو رفعت عطا فرمائی وہ ان کی کم نظیر زحمتوں اور اخلاص کا نتیجہ تھا اور اس مرتبے سے کسی بھی دنیاوی مقام و منصب کا موازنہ ممکن نہیں ہے۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے آخری شب کی مجلس عزا حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شریک ہوئے۔
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں پہلی شب کی عزاداری ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی برسی کے ایام میں حسینیہ امام خمینی میں امسال عزاداری کے عمومی پروگرام نہیں ہوں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت سے منعقد ہونے والے پروگرام کو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے زور دیکر کہا کہ مغربی ممالک کا فرض ہے کہ ملت ایران پر لگائی گئی پابندیاں فورا ختم کریں اور جب فریق مقابل اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہ کرے تو ایران کا اپنے وعدوں پر عمل کرتے رہنا بے معنی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے بنت علی حضرت زینب کبریٰ علیہا السلام کے یوم ولادت اور نرس ڈے کی مناسبت سے ٹی وی پر براہ راست خطاب میں نرس ڈے کی مبارکباد دی۔ آپ نے فرمایا: "تمام عزیز نرسز کو نرسز ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے نام سے مزین ہے۔ نرسز کے ان محترم خاندانوں کو تعزیت پیش کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے اس کورونا میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے پروگرام کے منتظمین اور اس عظیم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات میں شہید قاسم سلیمانی کو مسلم امہ کا چیمپیئن اور ملت ایران کا قومی ہیرو قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپریم اکانومک کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ملکی اقتصاد کے چار مرکزی مسائل یعنی بجٹ خسارے کے ازالے، سرمایہ کاری میں اضافے، پیداوار کے فروغ اور کمزور طبقات کی مدد پر زور دیا اور فرمایا کہ عہدیداران کے ٹھوس عزم اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں عملی اقدامات کا اثر عوام کی زندگی میں نظر آنا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی ملت ایران اور امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی اور مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انسداد کورونا قومی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں اس وبا کی روک تھام کے سلسلے میں کمیشن کی کارکردگی کی قدردانی کی اور ٹھوس حکومتی فیصلوں، رائے عامہ کو اعتماد میں لینے اور تمام اداروں اور عوام کے باہمی تعاون کو پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس پر قابو کے لئے ضروری قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسرائیل سے معاہدے کرنے کی عرب حکومتوں کی پالیسی کے خطرناک عواقب کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلم قومیں صیہونی حکومت سے مصالحت کو ہرگز برداشت نہ کریں گی۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گيا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شرکت کی۔
پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن کے یوم شہادت کی مناسبت سے جمعے کی صبح حسینیہ امام خمینی میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مقدس دفاع کے مجاہدین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مقدس دفاع میں ملت ایران کو ملنے والی درخشاں اور نمایاں فتح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ حقیقت امام خمینی کی مبہوت کن رہبری و قیادت، گوناگوں عوامی طبقات کے بھرپور تعاون اور اسلام و انقلاب کے پاسداروں کے دانشمندانہ اقدامات اور جدت عملی کا نتیجہ تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی صبح وزیر تعلیم، نائب وزراء، اعلی عہدیداروں اور اسکولوں کے پرنسپل حضرات کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو ملک کی پیشرفت کی فوج کے افسروں سے تعبیر کیا اور مومن، دانشمند، مفکر، صاحب نظر اور اسلامی اخلاقیات سے آراستہ افراد کی تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔
امام خمینی امام بارگاہ میں شب دوازدہم محرم کی مجلس کا انعقاد ہوا۔ روایت کے مطابق 12 محرم الحرام امام زین العابدین علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔ یہ اس سلسلے کی آخری مجلس تھی۔
امام بارگاہ امام خمینی میں اتوار کی شب شام غریباں کی مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس مجلس میں بھی عزاداروں کا اجتماع نہیں ہو سکا۔
تاسوعا کی مناسبت سے امام خمینی امام بارگاہ میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے شرکت کی۔
اس مجلس سے معروف مقرر اور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین رفیعی نے خطاب کیا۔ تقریر میں انہوں نے کہا کہ محنت و مشقت پر مبنی حقیقی امید در حقیقت کوئی بنیادی تبدیلی لانے کا سب سے اہم عامل ہے۔ ڈاکٹر رفیعی نے امید پیدا کرنے والے چند اہم عناصر کا ذکر کرتے ہوئے اللہ کے وعدوں کے بارے میں حسن ظن رکھنے، اپنی توانائیوں پر توجہ اور دشمن کی کمزوریوں کے ادراک اور امید پیدا کرنے والے تاریخ کے اہم واقعات سے سبق لینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر رفیعی نے کہا کہ جس وقت حسینی قافلہ مدینہ سے روانہ ہوا اس وقت سے لیکر واقعہ کربلا کے بعد دوبارہ مدینہ واپس لوٹنے تک اس تحریک کے تمام پہلوؤں منجملہ بیانوں، خطبوں، ملاقاتوں اور امام حسین اور آپ کے اصحاب با وفا کے ذریعے پڑھے گئے رجز میں امید کا عنصر بہت نمایاں اور درخشاں نظر آتا ہے۔
اس مجلس میں حجت الاسلام محسن آتش کار نے مصائب سید الشہدا اور رثائی کلام پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ حکومت کے موقع پر صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان سے خطاب میں بارہویں حکومت کے ٹرم کے آخری سال کو مختلف شعبوں میں خدمات کا دائرہ وسیع تر کرنے کا اچھا موقع قرار دیا اور پیداوار، سرمایہ کاری، قومی کرنسی کی قدر جیسے اہم اقتصادی مسائل نیز ورچوئل اسپیس کے بارے میں کچھ نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ پوری سنجیدگی سے پیداوار کی رکاوٹوں کو رفع کرنے اور مشکلات کے ازالے کے لئے مزید ہمت و حوصلے سے کام کرنا چاہئے۔
"بیروت کی بندرگاہ پر دھماکے کے دردناک سانحے پر، جو بہت سارے افراد کے جاں بحق اور زحمی ہونے اور شدید نقصان پر منتج ہوا، ہم اپنے عزیز لبنانی شہریوں کے درد میں شریک اور ان کے ساتھ ہیں۔ اس سانحے پر صبر لبنان کے افتخارات کا ایک اور زریں باب ہوگا۔"
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر ٹی وی سے براہ راست نشر ہونے والے قوم سے اپنے خطاب میں کمزور طبقات کی مومنانہ امداد اور طبی شعبے میں جانفشانی کرنے والے اہلکاروں سے تعاون کی مسابقت میں وسیع اور سرگرم شرکت کی دعوت دی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 21 جولائی 2020 کو عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور عراق کے روابط بے شمار تاریخی، مذہبی، ثقافتی اشتراکات اور حقیقی معنی میں برادرانہ عادات و اطوار کے ذخیرے پر استوار ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گیارہویں پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب میں اس ایوان کو عوام کی امیدوں اور توقعات کا مظہر قرار دیا اور ملک کے اندر وسیع توانائیوں اور مستحکم انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ساری موجودہ مشکلات قابل حل ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ 27 جون کو عدلیہ کے عہدیداروں سے اپنے خطاب میں اس بات پر تنقید کی تھی کہ بعض عہدیداران لوگوں کے درمیان جاتے ہیں لیکن بغیر ماسک کے نظر آتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی عدلیہ میں گزشتہ ایک سال کے اندر انجام پانے والی اصلاحات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحات کا عمل جاری رہنے اور عدلیہ کو عوام کے محور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بانی انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ تغیر پسندی، تغیر انگیزی اور تغیر آفرینی امام خمینی کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔