قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی شام ملک کے اعلی حکام سے ماہ رمضان کی سالانہ ملاقات میں مزاحمتی معیشت کو جامہ عمل پہنانے کے طریقوں، در پیش مسائل اور اس کے تعمیری نتائج پر روشنی ڈالی۔ قائد انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں فیصلہ کن نکات بیان کئے اور ایران کی ایٹمی ریڈ لائنوں کی نشاندہی کی۔
پہلی رمضان المبارک کو جمعرات کے دن محفل 'انس با قرآن' کا شاندار انعقاد ہوا۔ محفل تین گھنٹے تک چلی اور اس میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ روحانیت و معنویت کی خوشبو سے معطر اس محفل میں ایران کے پندرہ حافظوں اور قاریوں نے کلام اللہ کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی اور ایک گروہ نے اجتماعی طور پر منقبت پیش کی۔
پہلی رمضان المبارک کو حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں محفل' انس با قرآن' کا انعقاد کیا گیا۔ یہ محفل تین گھنٹے تک چلی۔ محفل میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی شام عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات میں عراق کے سیاسی و قومی اتحاد کی حفاظت کے لئے ہوشیاری و دانشمندی کی ضرورت پر زور دیا۔
اللہ تعالی کا درود و سلام ہو عزیز شہیدوں پر جنھوں نے اپنے ایثار سے اسلامی وطن کی بلندیوں پر توحید کی شمع روشن کی۔ اللہ کا درود و سلام ہو مظلوم غوطہ خور شہیدوں پر جنھوں نے اپنے ظہور و وجود سے کبھی خاموش نہ ہونے والی اس شمع کی مدد کی اور ملت ایران کے روحانی سرمائے اور قیمتی و دل آویز یادوں کے پرچم کو ملک میں انتہائی پرشکوہ انداز میں لہرایا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوری نظام کے بانی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضہ اقدس میں ایرانی قوم کے عظیم الشان اور کم نظیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مکتب فکر کو ملت ایران کے لئے امید بخش نقشہ راہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوری نظام کے بانی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضہ اقدس میں ایرانی قوم کے عظیم الشان اور کم نظیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مکتب فکر کو ملت ایران کے لئے امید بخش نقشہ راہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کی اقتصادی مشکلات اور ایٹمی مسئلے کی راہ حل داخلی توانائیوں پر اعتماد کرنا اور مستحکم مزاحمتی معیشت پر ایقان و اطمینان ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کی اقتصادی مشکلات اور ایٹمی مسئلے کی راہ حل داخلی توانائیوں پر اعتماد کرنا اور مستحکم مزاحمتی معیشت پر ایقان و اطمینان ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلمانوں کی ذاتی اور سماجی زندگی کے تمام شعبوں میں قرآن کے انعکاس کی ضرورت پر زور دیا اور اس عظیم ہدف تک رسائی کے لئے بصیرت اور عزم کو دو بنیادی اور لازمی عناصر قرار دیا۔
حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر تہران میں حسینیہ امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی فضا کلام اللہ کی روح بخش آيتوں کی خوشبو سے معمور ہو گئی او قرآن کے بتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قاریان و حافظان قرآن نے قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ کی موجودگی میں برپا ہونے والی محفل 'انس با قرآن' کو معطر کر دیا۔ اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلمانوں کی ذاتی اور سماجی زندگی کے تمام شعبوں میں قرآن کے انعکاس کی ضرورت پر زور دیا اور اس عظیم ہدف تک رسائی کے لئے بصیرت اور عزم کو دو بنیادی اور لازمی عناصر قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ فوجی مراکز کے معائنے اور ایرانی سائنسدانوں سے سوال و جواب کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن یہ بات جان لیں کہ ایران کے عوام اور حکام توسیع پسندی اور بیجا مطالبات کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔
قائد انقلاب اسلامی نےاس حقیقت پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن چین سے نہیں بیٹھے گا اور اس کے پاس جتنی بھی مالی، سیکورٹی اور تشہیراتی قوت ہے سب کا استعمال کرتے ہوئے اپنی دشمنی نبھائے گا، فرمایا: لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دشمن، کردوں کے نام پر مسلکی مسئلے کو (حربے کے طور پر) استعمال نہیں کر سکے گا۔
ایران کی قومی تائيکوانڈو ٹیم کی روس کے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار فتح اور چیمپیئن شپ حاصل کرنے پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک تہنیتی پیغام جاری کرکے ٹیم کے ارکان اور متعلقہ عہدیداران کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم بعثت کے مبارک موقع پر ہفتے کی صبح اسلامی نظام کے اعلی حکام، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں ماڈرن جاہلیت کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے بعثت رسول سے ملنے والے سبق پر بخوبی عمل کرنے کی تاکید کی۔ قائد انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ماڈرن جاہلیت جو اسلام سے قبل کی جاہیلت سے زیادہ خطرناک اور وسائل سے لیس ہے، امریکا کی سرکردگی والے سامراج کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم بعثت کے مبارک موقع پر ہفتے کی صبح اسلامی نظام کے اعلی حکام، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں ماڈرن جاہلیت کا ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے بعثت رسول سے ملنے والے سبق پر بخوبی عمل کرنے کی تاکید کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے صدر اور ان کے ہمراہ تہران آنے والے وفد سے ملاقات میں عراق کو عرب اور اسلامی ملکوں مین انتہائی اہم اور موثر ملک قرار دیا اور علاقائی ملکوں منجملہ یمن اور شام میں حد درجہ افسوسناک حالات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق اپنی خاص پوزیشن کی وجہ سے یقینا علاقے کے مسائل میں موثر رول ادا کر سکتا ہے، چنانچہ ان صلاحیتوں کو پہلے سے زیادہ بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اٹھائیسویں تہران بک فیئر کا معائنہ کیا۔ تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقدہ بک فیئر میں قائد انقلاب اسلامی نے ڈھائی گھنٹے گزارے اور مختلف اسٹالوں پر جاکر بک فیئر میں پیش کی جانے والی کتابوں کا جائزہ لیا۔ ناشرین نے کتب کے تصنیف اور طباعت کے سلسلے میں اپنی سرگرمیوں سے قائد انقلاب اسلامی کو آگاہ کیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے موقع پر امریکی حکام کی حالیہ دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دیکر کہا کہ میں دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات سے اتفاق نہیں کرتا، خارجہ پالیسی کے عہدیداروں اور مذاکرات کاروں کو چاہئے کہ ریڈ لائنوں اور بنیادی خطوط کو ملحوظ رکھیں اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانے کے ساتھ ہی ملت ایران کی عظمت و وقار کا بھی دفاع کریں اور کسی طرح کا دباؤ، زور زبردستی، تحقیر اور دھمکی برداشت نہ کریں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ استاد کے موقع پر وزیر تعلیم و تربیت (1) اور ملک بھر سے تشریف لانے والے اساتذہ کی کثیر تعداد سے اپنی ملاقات میں تعلیم و تربیت کے شعبے کی عدیم المثال قدر و منزلت، اسی طرح صاحب ایمان، دانا، روشن فکر، خود اعتمادی کے جذبے سے سرشار، امید و نشاط سے معمور نسل کی تربیت میں استاد کے انتہائی اہم اور موثر کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان اعلی اہداف کے حصول کا انحصار تعلیم و تربیت کے شعبے میں 'بنیادی اصلاحات کی دستاویز' کے مکمل اور منظم نفاذ پر ہے۔
1394/02/14 ہجری شمسی مطابق 4/5/2015
'صوبہ سمنان کے تین ہزار شہید کانفرنس' کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ سمنان کی نمایاں خصوصیات اور اس خطے سے سماج کو ملنے والی مختلف دینی، علمی اور سیاسی شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے صوبہ سمنان کے شہدا پر کانفرنس کے انعقاد اور شہیدوں کے ایثار و قربانی کی قدردانی کو مستحسن اور گراں قدر عمل قرار دیا۔
'صوبہ سمنان کے تین ہزار شہید کانفرنس' کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ سمنان کی نمایاں خصوصیات اور اس خطے سے سماج کو ملنے والی مختلف دینی، علمی اور سیاسی شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے صوبہ سمنان کے شہدا پر کانفرنس کے انعقاد اور شہیدوں کے ایثار و قربانی کی قدردانی کو مستحسن اور گراں قدر عمل قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہیدوں کی قربانیاں اسلامی انقلاب کا لا زوال سرمایہ ہیں اور ان عزیزوں کی یاد تازہ رکھنا ایک فریضہ ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح ملک بھر کے ہزاروں محنت کشوں سے ملاقات میں داخلی پیداواری شعبے سے متعلق مختلف اداروں اور حکام کے فرائض کی تشریح کرتے ہوئے کرپشن اور کالا بازاری کا سختی کے ساتھ سد باب کئے جانے پر زور دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عوام الناس کے اقتصادی مسائل اور محنت کش طبقے کی مشکلات کا حل بیرون ملک نہیں بلکہ ملک کے اندر ہے، جو داخلی پیداوار کو تقویت پہنچانے اور اسے رونق بخشنے سے عبارت ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک بھر کے ہزاروں محنت کشوں سے ملاقات میں داخلی پیداواری شعبے سے متعلق مختلف اداروں اور حکام کے فرائض کی تشریح کرتے ہوئے کرپشن اور کالا بازاری کا سختی کے ساتھ سد باب کئے جانے پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی سب سے بنیادی ذمہ داری امن و استحکام کا قیام ہے جس سے اس محکمے کی اہمیت ثابت ہوتی ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ امن کا قیام کوئی زبانی اور تشہیراتی چیز نہیں ہے بلکہ سیکورٹی ایسی حقیقت ہے جس کا احساس عوام کو ہونا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پولیس فورس کی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اس محکمے کے افسران، عہدیداران اور محکمہ پولیس میں سیاسی و مذہبی امور کے ذمہ داران سے ملاقات میں محکمہ پولیس کو اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی اور قوت و اقتدار کا مظہر قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے علم و دانش، سائنس و ٹکنالوجی، ثقافت و سفارت کاری جیسے گوناگوں میدانوں میں ایران کی نمایاں پیشرفت کو دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کی اچھی زمین قرار دیا اور فرمایا: دونوں ملکوں کے درمیان مہاجرین، پانی، نقل و حمل اور سیکورٹی سے متعلق تمام مسائل قابل تصفیہ ہیں اور ان تمام مسائل کا تندہی کے ساتھ اور طے شدہ شیڈول کے تحت جائزہ لیا جانا چاہئے اور انھیں حل کیا جانا چاہئے۔
ایران کی مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ وزارت دفاع سے لیکر فوج اور پاسداران انقلاب فورس تک تمام اداروں کو چاہئے کہ اپنی دفاعی و عسکری تیاریوں میں اور میدان جنگ کے نظم و نسق اور فکری و روحی استعداد میں روز بروز اضافہ کریں اور اسے اپنا سرکاری دستور العمل سمجھیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوج کے کمانڈروں، اہلکاروں اور فوج سے تعلق رکھنے والے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں مسلح فورسز کو انقلابی و دینی رجحان و میلان اور بصیرت کی حفاظت و تقویت پر زور دیا اور دفاعی و ذہنی اور اسلحہ جاتی توانائیوں میں اضافے کی ضرورت کی نشاندہی کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی علاقے اور ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ نہیں رہا اور نہ رہے گا لیکن کسی بھی جارحیت کی صورت میں مقتدرانہ انداز میں اقدام کرے گا۔
1394/01/25 ہجری شمسی مطابق 14 اپریل 2015
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عظیم المرتبت عالم دین، باعمل اور متقی مذہبی رہنما آیت اللہ الحاج سید ہاشم نجف آبادی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ سیمینار کے نام پیغام میں عالم ربانی کی قدردانی کو شائستہ قدم قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے امریکا میں عالمی چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہنیتی پیغام جاری کیا اور ایرانی کشتی گیروں اور ان کے کوچ حضرات کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خواتین، شعرا اور ذاکرین اہل بیت علیہم السلام سے ملاقات میں بنت رسول کے یوم ولادت کی مبارکباد پیش کی اور ایٹمی مذاکرات اور یمن کے واقعات کے سلسلے میں انتہائی کلیدی نکات بیان کئے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خواتین، شعرا اور ذاکرین اہل بیت علیہم السلام سے ملاقات میں بنت رسول کے یوم ولادت کی مبارکباد پیش کی اور ایٹمی مذاکرات اور یمن کے واقعات کے سلسلے میں انتہائی کلیدی نکات بیان کئے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں وسیع سطح پر پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کو دشمنان اسلام کی فکرمندی کی بنیادی وجہ قرار دیا اور اس عظیم تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے دشمنوں کی جوابی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ آج امریکا اور صیہونی، اسلامی ملکوں کے داخلی اختلافات پر بہت خوش ہیں اور ان مشکلات کے تصفیے کا طریقہ اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور مناسب و تعمیری اقدامات کی انجام دہی ہے۔
1394/01/12 ہجری شمسی مطابق 1 اپریل 2015
صدام حکومت کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران زخمی ہوکر جسمانی طور پر ستر فیصد تک معذور ہو جانے والے سپاہی محمد زادہ نے کل 11 فروردین مطابق 31 مارچ کو قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے مشہد مقدس میں حرم حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں ملاقات کی۔ دفاع وطن میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو جانے والے سپاہیوں کو ایران میں 'جانباز' کہا جاتا ہے۔ قائد انقلاب اسلامی حسب معمول 'جانباز' محمد زادہ سے بڑی محبت اور شفقت سے ملے۔
1394/01/11 ہجری شمسی مطابق 31 مارچ 2015
12 فروردین مطابق پہلی اپریل کو ایران کے یوم اسلامی جمہوریہ کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عدالتوں سے سزا یافتہ آٹھ سو نو قیدیوں کی سزا کی معافی یا اس میں تخفیف کی تجویز کی موافقت فرمائی۔
1394/01/07 ہجری شمسی مطابق 27 مارچ 2015
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے پانچویں اور آخری شب کی عزاداری تہران میں حسینیہ امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ میں بھرپور عقیدت کے ساتھ منعقد کی گئی۔ عزاداری کے اس پروگرام میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ پانچویں شب کی مجلس حجت الاسلام و المسلمین سید احمد خاتمی نے پڑھی۔