قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں چودہ جون کے انتخابات کے کئی نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انتخابات کے دیگر امیدواروں کے طرز عمل اور قانون کی مکمل پاسداری کو بہت اہم قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ دیگر امیدواروں نے منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں عوام کو بڑی خوشی ملی جو باعث تشکر ہے۔
عدلیہ کے عہدیداروں، کارکنوں اور جج حضرات نے 1392/04/05 ہجری شمسی مطابق 26 جون 2013 عیسوی بدھ کے روز قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
چودہ جون 2013 کو گیارہویں صدارتی انتخابات کے دن ملت ایران کے ہاتھوں ایک اور پرشکوہ تاریخی کارنامہ انجام پانے کے بعد قائد انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکے ملت ایران کا شکریہ ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارہویں صدارتی اور چوتھے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جمعے کو صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گئی۔ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای پولنگ کا آغاز ہوتے ہی ابتدائی لمحات میں حسینیہ امام خمینی میں پولنگ اسٹیشن پر تشریف لائے اور آپ نے آٹھ بج کر چار منٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چودہ جون کے انتخابات کے موقعے پر قانون کی بالادستی پر عمومی تاکید کو قابل تعریف قرار دیا اور انتخابات میں شرکت کے تعلق سے عوام کے جوش و جذبے کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ پولنگ مراکز پر عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سب سے بڑھ کر ملک کے لئے اہم ہے اور اس کے ذریعے عوام جمعے کے دن اپنے مقتدرانہ اقدام سے اسلامی نظام سے اپنے مستحکم رابطے اور رشتے کو ثابت کرتے ہوئے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کر دیں گے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئندہ چودہ جون کے انتخابات کے موقعے پر قانون کی بالادستی پر عمومی تاکید کو قابل تعریف قرار دیا اور انتخابات میں شرکت کے تعلق سے عوام کے جوش و جذبے کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ پولنگ مراکز پر عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سب سے بڑھ کر ملک کے لئے اہم ہے اور اس کے ذریعے عوام جمعے کے دن اپنے مقتدرانہ اقدام سے اسلامی نظام سے اپنے مستحکم رابطے اور رشتے کو ثابت کرتے ہوئے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کر دیں گے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چودہ جون کے انتخابات کے موقعے پر قانون کی بالادستی پر عمومی تاکید کو قابل تعریف قرار دیا اور انتخابات میں شرکت کے تعلق سے عوام کے جوش و جذبے کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ پولنگ مراکز پر عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سب سے بڑھ کر ملک کے لئے اہم ہے اور اس کے ذریعے عوام جمعے کے دن اپنے مقتدرانہ اقدام سے اسلامی نظام سے اپنے مستحکم رابطے اور رشتے کو ثابت کرتے ہوئے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کر دیں گے۔
قائد انقلاب اسلامي نے بعض مسلم ممالک اور حکومتوں کي فريب خوردگي اور دشمن کے کھيل ميں شريک ہونے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا کہ مسلمانوں کے درميان اتحاد و يکجہتي ايک فوري نوعيت کا فريضہ ہے-
قائد انقلاب اسلامی نے پیغمبر اسلام کی شان میں کی جانے والی گستاخانہ حرکتوں کو اسلام دشمنی کا نمونہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہ تسلیم کر لینا ناممکن ہے کہ دنیا میں اسلام کی توہین اور اسلام سے عناد بڑی طاقتوں کی خفیہ ایجنسیوں کی منصوبہ بندی اور مالیاتی امداد کے بغیر انجام دیا جا رہا ہے۔
چود خرداد سنہ 1392 ہجری شمسی مطابق 4 جون سنہ 2013 عیسوی کو ملک کے باایمان اور انقلابی عوام نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضے میں عظیم الشان اجتماع کرکے امام خمینی سے اپنی وفاداری کو قوم اور حکام کی سربلندی و یکجہتی کی حبل متین میں تبدیل کر دیا اور اپنے عزیز قائد سے عہد و میثاق کی تجدید کی۔ اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اللہ تعالی، عوام الناس اور خود اپنی ذات پر امام خمینی کے بھرپور اعتماد کو اسلامی انقلاب کی مقتدرانہ پیشرفت، تسلسل اور فتح و کامرانی کا مقدمہ قرار دیا، آپ نے انتخابات کے سلسلے میں اہم ہدایات دیتے ہوئے عوام اور انتخابی امیدواروں سے فرمایا کہ اللہ کی نصرت و مدد سے ملت ایران دس دن بعد ایک اور تاریخ رقم کرے گي اور چودہ جون کے عظیم امتحان سے سرخرو اور سربلند ہوکر باہر نکلے گی۔
آج پورے ملک سے باایمان اور انقلابی عوام نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضے میں عظیم الشان اجتماع کرکے امام خمینی سے اپنی وفاداری کو قوم اور حکام کی سربلندی و یکجہتی کی حبل متین میں تبدیل کر دیا اور اپنے عزیز قائد سے عہد و میثاق کی تجدید کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ پارلیمنٹ تمام امور میں محور کی حیثیت رکھتی ہے اور مجریہ سنگین اجرائي کاموں کے میدان میں سرگرم عمل ہے لہذا قانون کی پاسداری، انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے مابین باہمی تعاون اور اس تعاون میں انصاف کا مد نظر رکھا جانا ضروری ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے آئندہ چودہ جون کے انتخابات کے سلسلے میں ملت ایران کے پرجوش اور شجاعانہ طرز عمل کو اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کے لئے عظیم کامیابیوں کا ضامن قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے عوام کو سفارش کی کہ صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے نعروں اور بیانوں کا دقت نظری سے جائزہ لیں تا کہ اصلح یعنی موزوں ترین فرد کا انتخاب کر سکیں۔
چودہ جون کے انتخابات کے سلسلے میں ملت ایران کے پرجوش اور شجاعانہ طرز عمل کو اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کے لئے عظیم کامیابیوں کا ضامن قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے عوام کو سفارش کی کہ صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے نعروں اور بیانوں کا دقت نظری سے جائزہ لیں تا کہ اصلح یعنی اہل ترین فرد کا انتخاب کر سکیں۔
معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے بدھ 15 مئی کو تہران میں قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے عوام اور خاص طور پر نوجوان طبقے کو ماہ رجب کے پاکیزہ مہینے کی عظیم تربیتی خصوصیات سے بہرہ مند ہونے کی سفارش کی اور چودہ جون کے انتخابات کو ملت ایران کے لئے ایک اور افتخار آمیز امتحان قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے آئندہ چودہ جون کے انتخابات کی خاص اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات کے لئے تقریبا ایک مہینے کا وقت باقی ہے لیکن ابھی سے یہ مسئلہ عالمی ایشو میں تبدیل ہو گیا ہے اور عالمی تھنک ٹینک اور ایران کی دشمن طاقتیں انتخابات کے مقدماتی امور کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں۔
جلیل القدر عالم دین آیت اللہ الحاج جناب عز الدین حسینی زنجانی رضوان اللہ تعالی علیہ کی رحلت کی مشہد اور زنجان میں آپ کے تمام عقیدتمندوں، دینی تعلیمی مراکز کے علمائے کرام اور خاص طور پر مرحوم کے محترم اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع سے متعلق ادبی مراکز کے عہدیداروں سے ملاقات میں مزاحمت اور اسلامی انقلاب سے متعلق ادب کے شعبے میں حوصلہ بخش اور جوش و خروش پیدا کر دینے والی عظیم مہم شروع کرنے اور اسلامی انقلاب سے وابستہ حقائق کو نظر انداز کرنے اور حاشئے پر ڈالنے کی بعض انقلاب مخالف حلقوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کو فن و ہنر اور انقلابی و مزاحمتی ادب کی دو اہم خصوصیات قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اسلام کي نگاہ ميں مردوں اور خواتين ميں انساني حقوق اور معنوی اقدار کے لحاظ سے کوئی فرق نہيں ہے۔ ماہ رجب کے بابرکت مہينے کي آمد کي مناسبت سے مختلف سرکاري ومذہبي اداروں، يونيورسٹيوں اور ثقافتي مراکز ميں سرگرم خواتين کي بڑی تعداد نے سنيچر کو قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي-
قومی ہفتہ استاد کی مناسبت سے ملک کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے تہران میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ممتاز مفکر استاد آیت اللہ مطہری شہید کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران میں منائے جانے والے ہفتہ استاد کے موقعے پر اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے تعلیم و تربیت کو بے حد اہم اور کلیدی شعبہ قرار دیا اور اسے پیشرفتہ اور اعلی انسانی اقدار و اسلامی طرز زندگی سے آراستہ معاشرے کی تشکیل کی بنیاد سے تعبیر کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی صبح صدارتی اور مقامی انتخابات کے عہدیداروں سے ملاقات میں فرمایا کہ انتخابات کے اجرائی امور انجام دینے والے اور نگرانی کرنے والے سبھی ادارے تمام مراحل میں قانون کی مکمل پابندی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ہفتے کے روز تہران میں جاری بک فیئر میں گئے۔ آپ نے ڈھائی گھنٹے تک کتابوں کے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا اور مختلف ناشروں سے جدید کتب کے بارے میں گفتگو کی۔ اس موقعے پر وزیر ثقافت و اسلامی ہدایت جناب حسینی بھی آپ کے ہمراہ تھے۔
بنت رسول صدیقہ طاہرہ خاتون دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت اور رہبر کبیر امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تہران میں حسینیہ امام خمینی فضائل و مناقب فاطمی سے معطر ہو گیا۔
بنت رسول صدیقہ طاہرہ خاتون دو عالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت اور رہبر کبیر امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تہران میں حسینیہ امام خمینی فضائل و مناقب فاطمی سے معطر ہو گیا۔ حسینیہ میں ذاکرین اہل بیت کی محفل منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں ذاکرین و شعراء نے شرکت کی، قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی محفل میں شرکت فرمائی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی سیدنا محمد المصطفی و آلہ الاطیبین و صحبہ المنتجبین و من تبعھم باحسان الی یوم الدین
آپ معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور خدائے عزیز و رحیم کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اس اجتماعی سعی و کوشش میں برکت عطا کرے اور اسے مسلمانوں کے حالات کی بہتری کی سمت موثر قدم میں تبدیل کر دے۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمايا کہ اسلامی اصولوں پر ثابت قدم رہنا اور ميدان ميں عوام کی موجودگی دو اہم اور کليدي عوامل ہيں جن کي وجہ سے دشمنوں کي تمام سازشيں، ہتھکنڈے اور مکر و فريب ناکام ہو جاتے ہيں -
يوم مئي کي آمد کي مناسبت سے ہزاروں کي تعداد ميں محنت کشوں نے 27 اپریل کو قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي سے ملاقات کي- اس موقع پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے اہم خطاب ميں آئندہ صدارتي انتخابات کے پيش نظراسلامي جمہوريہ ايران کے صدر کي خصوصيات گنوائیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے ممتاز عالم دین اور نگراں کونسل (شورائے نگہبان) کے سینیئر رکن آیت اللہ الحاج شیخ غلام رضا رضوانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ پیغام کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے؛۔بسم الله الرّحمن الرّحیمجلیل القدر فقیہ آقا الحاج غلام رضا رضوانی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر آپ کے تمام محترم لواحقین، جملہ عقیدتمندوں اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ عظیم المرتبت عالم دین امام خمینی کے معتمد شخص اور شورائے نگہبان کی رکنیت سمیت متعدد اہم فرائض کے ذمہ دار تھے۔ مختلف اداروں سے شورائے نگہبان کے تعاون کے عمل میں ادارے کے فقہی نظریات کی تشریح جیسی آپ کی خدمات انشاء اللہ باعث عنایت خداوندی اور موجب خوشنودی پروردگار قرار پائیں گی۔ اللہ تعالی سے اس عالی مرتبت عالم دین کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔ سید علی خامنهای۳۱ فروردین ۱۳۹۲(20 اپریل2012)
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 29 فروردین مطابق 18 اپریل کو منائے جانے والے یوم مسلح افواج سے ایک دن قبل بدھ کے روز مسلح فورسز کے کمانڈروں، رضاکار فورس کے منتخب جوانوں، فوجی افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو عوام دوست، علم دوست، دیندار فوج اور گوناگوں ایجادات کرنے میں کامیاب ایک آزمودہ ادارہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے افريقي ملکوں کي ترقي اور باہمی اتحاد کو ایران کے لئے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ تہران کے دورے پر آنے والے برونڈي کے صدر پيئرنگور ويزيزا سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ برونڈي سميت پورے براعظم افريقہ کا مستبقل تابناک دکھائي دے رہا ہے۔
جنوبی صوبے بوشہر میں زلزلے کے اندوہناک سانحے پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے سانحے کے متاثرین کے لئے صبر و اجر کی دعا کی۔
قائد انقلاب اسلامی نے اپنے رہنما خطاب میں ملکی مسائل اور امریکا سے مذاکرات سمیت متعدد موضوعات پر روشنی ڈالی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہجری شمسی سال 1392 کے آغاز کی مناسبت سے آج 1 فروردین مطابق 21 مارچ کو مقدس شہر مشہد میں فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں خدام اور زائرین کے عظیم الشان اجتماع سے انتہائی اہم خطاب میں گزشتہ سال 1391 ہجری شمسی کے دوران دشمنوں کی جانب سے وسیع پروپیگنڈے اور خلل اندازی کے باوجود ملت ایران کو حاصل ہونے والی عظیم بنیادی کامیابیوں اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔
میں سنہ 92 (ہجری شمسی) کو سیاسی اور اقتصادی جہاد کے سال سے معنون کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس سال بفضل پروردگار ہمارے عزیز عوام اور ملک کے ہمدرد حکام کے ہاتھوں اقتصادی و سیاسی جہاد انجام پائے گا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیچر 16 مارچ 2013 کو نوروز کے سفر کے دوران عوام کو خدمات بہم پہنچانے والے اداروں کے اہلکاروں سے ملاقات میں نوروز کی تعطیلات کے ایام میں عوام کو خدمات بہم پہنچانے والے اداروں اور مراکز کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام اداروں کے حکام کو باہمی تعاون کے ساتھ نوروز کے سفر کے دوران حوادث کو کمترین سطح تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ قائد انقلاب اسلامی نے عید نوروز کی تعطیلات کے دوران عوام کی خدمت کے اجر و ثواب کو سال کی دیگر مناسبتوں سے بالا تر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ تمام خدمات اللہ تعالی کے پاس محفوظ ہیں اور ان پر حساب و کتاب مرتب ہوگا۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اللہ تعالی شاکر اور علیم ہے اور وہ عید کی تعطیلات کے ایام میں عوام کی خدمت میں پیش آنے والی سختیوں اور زحمتوں سے آگاہ اور آشنا ہے اور یقینی طور پر وہ ان نیکیوں پر اپنے بندوں کا شکر ادا کرےگا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ان خاندانوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن سے تعلق رکھنے والے افراد امدادی اداروں میں مصروف کار ہیں اور نوروز کی تعطیلات کے ایام میں عوام کو خدمات بہم پہنچانے کی غرض سے اپنےخاندان سے دور ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نوروز کے ایام میں سفر کے دوران پیش آنے والے حوادث کے بارے میں اپنے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ سفر کے سلسلے میں مؤثر تمام اداروں اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو چاہئے کہ وہ حوادث کو کمترین سطح تک پہنچانے کی سعی و کوشش کریں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عوام اور مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قوانین اور ضوابط کی زيادہ سے زيادہ پابندی کریں تاکہ خدانخواستہ خوشی کے ان ایام میں انہیں کوئي ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے آخر میں اس امید کا اظہار کیا کہ عید نوروز اور تعطیلات کے ایام ایرانی عوام کے لئے خوشی، شادمانی اور مسرت کا باعث قرار پائیں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ڈائریکٹر جنرل پولیس احمدی مقدم نے پولیس کی طرف سے نوروز کے ایام کے لئے کئے گئے اقدامات اور ٹریفک کے حوادث میں کمی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے ہمہ گیر تعلیم اور سماجی انضباط، جدید ٹیکنالوجی اور ٹریفک کنٹرول کے اسمارٹ نظام سے استفادے، ٹریفک کے نئے قانون کی منظوری اور نفاذ، حوادث میں زخمی اور متاثرہ افراد کو امداد رسانی میں سرعت کو گذشتہ برسوں میں ٹریفک حوادث میں کمی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی بنانے والی کمپنیوں کو بھی چاہئے کہ وہ معیاری اور اسٹینڈرڈ کے مطابق گاڑیاں بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔
قائد انقلاب اسلامی نے ملک کے کھلاڑیوں اور عالمی چیمپئنوں کو ملت ایران کی شناخت، عزم راسخ، اعلی استعداد، ایمان اور شریعت کی پابندی کے سفیروں سے تعیبر کرتے ہوئے فرمایا کہ چیمپئن کھلاڑی اس بلند چوٹی کی مانند ہیں جو عوام الناس اور خاص طور پر نوجوانوں کو بلندی کی جانب پیش قدمی کی دعوت دیتی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے ہفتے کے روز ایک پیغام جاری کرکے مجاہد مصنف حجت الاسلام و المسلمین آقائے الحاج سید مجتبی موسوی لاری کے انتقال کی تعزیت پیش کی۔ وہ لارستان میں ولی امر مسلمین کے نمائندے کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔
قائد انقلاب اسلامی نے ماہرین کی کونسل (مجلس خبرگان) کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں اہم ترین داخلی و خارجہ مسائل کا جائزہ لیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کو چونتیس سال گزر جانے کے بعد ملت ایران کی حیرت انگیز پیشرفت کے عمل اور ملک کو در پیش چیلجنوں کی جامع تصویر پیش کی اور اسلامی نظام کے اعلی اہداف کی جانب پیش قدمی کے عمل میں دراز مدتی طرز فکر و نظر کو لازمی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلام پر ایمان، عزم راسخ، عوام پر اعتماد اور جذبہ امید کی حفاظت و تقویت پیشرفت کے عمل کو جاری رکھنے، عظیم کامیابیوں کے حصول اور وقتی و عارضی سختیوں اور دشواریوں کو عبور کرنے کے بنیادی عوامل ہیں۔