قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کی صبح رضاکار فورس 'بسیج' کی جنرل اسمبلی کے ارکان نیز بسیج کے مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات میں الوہی و انسانی فرائض کے ادراک اور بصیرت کو 'بسیج کی فکری عمارت کے دو بنیادی ستون قرار دیا اور ایران کی مذاکراتی ٹیم کی استقامت و پائیداری اور محنت و لگن کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملت ایران کو امریکا کا اعتماد حاصل کرنے کی کوئی احتیاج نہیں ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 1393/09/06 ہجری شمسی مطابق 27 نومبر 2014
جمعرات کی صبح رضاکار فورس 'بسیج' کی جنرل اسمبلی کے ارکان نیز بسیج کے مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات میں الوہی و انسانی فرائض کے ادراک اور بصیرت کو 'بسیج کی فکری عمارت کے دو بنیادی ستون قرار دیا اور ایران کی مذاکراتی ٹیم کی استقامت و پائیداری اور محنت و لگن کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملت ایران کو امریکا کا اعتماد حاصل کرنے کی کوئی احتیاج نہیں ہے۔
تکفیریت کے خطرات کا جائزہ لینے کے لئے قم میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے دنیا کے اسی سے زائد ملکوں کے شیعہ اور سنی اسکالروں دانشوروں اور علمائے کرام نے منگل کو تہران میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
تکفیریت کے خطرات کا جائزہ لینے کے لئے قم میں منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے دنیا کے اسی سے زائد ملکوں کے شیعہ اور سنی اسکالروں دانشوروں اور علمائے کرام نے منگل کو تہران میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ مسلح افواج ميں، وقت کے تقاضے کے مطابق ضروري ٹريننگ اور جديد ترين فوجي وسائل کے ساتھ ہي ايمان، بصيرت، عزم راسخ اور حقيقي احساس ذمہ داري بھي ضروري ہے- قائد انقلاب اسلامی نے اسي کے ساتھ فرمايا کہ آج دنياو اسلام کے حقيقي حريت پسندی کے پيغام کي تشنہ ہے-
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ مسلح افواج ميں، وقت کے تقاضے کے مطابق ضروري ٹريننگ اور جديد ترين فوجي وسائل کے ساتھ ہي ايمان، بصيرت، عزم راسخ اور حقيقي احساس ذمہ داري بھي ضروري ہے- قائد انقلاب اسلامی نے اسي کے ساتھ فرمايا کہ آج دنياو اسلام کے حقيقي حريت پسندی کے پيغام کي تشنہ ہے-
تہران کے دورے پر آنے والے عراق کے نائب صدر نوری مالکی سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامي نے عراق ميں اتحاد و يکجہتي کي کوششيں جاري رہنے کي ضرورت پر زور ديا۔ قائد انقلاب اسلامي نے اس ملاقات ميں اپني گفتگو ميں فرمايا کہ عراق کے عوام اور سبھي قوتوں کے درميان اتحاد و يکجہتي کي کوششيں قابل تعريف ہيں- آپ نے فرمايا کہ يہ کوششيں جاري رہني چاہئيں-
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے آئي آر آئي بي کي ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز کو اس ادارے کا نيا چيئر مين منصوب کیا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بقیہ عالم اسلام کے درمیان دیوار کھڑی کرنا امت اسلامیہ کے اتحاد کے دشمنوں کا ایک حربہ ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے جینیئس اور با صلاحیت نوجوانوں اور ملک کے تابناک مستقبل کی ضامن نوجوان نسل کے افراد سے ملاقات کو حد درجہ شیریں ملاقات قرار دیا اور تمام نوجوانوں کو سفارش کی کہ وطن عزیز کے اس افتخار آمیز آشیانے کو فکر و عزم و ارادے کی قوت سے اس طرح تعمیر کریں کہ وہ اس قابل فخر قوم اور اس کی تاریخ کے شایان شان معلوم ہو۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی شام عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور ان کے وفد سے ملاقات میں فرمایا کہ علاقے میں اہم ملک کی حیثیت رکھنے والے عراق کی سیکورٹی، اقتدار اعلی اور عزت و وقار اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے جینیئس اور با صلاحیت طلبہ و طالبات، قومی اور بین الاقوامی اولمپیاڈوں اور سیمیناروں کے منتخب نوجوانوں سے ملاقات میں یونیورسٹیوں اور سائنسی تحقیقاتی مراکز کے درمیان ایجادات اور علمی کاموں کا ایک عظیم اور جامع چینل قائم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ روئے زمین پر موجود ذخائر اور سرمائے یعنی ملک کے جینیئس نوجوانوں اور ممتاز صلاحیت کے مالک افراد کی استعداد و صلاحیت کی مدد سے ایران کا انتظام و انصرام چلایا جانا چاہئے، زیر زمین وسائل اور تیل کے ذخائر کی نشیب و فراز سے دوچار رہنے والی آمدنی کے ذریعے نہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز مجاہد عالم دین آيت اللہ مہدوی کنی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے اس سچے اور وفادار دوست کی شجاعانہ خدمات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس عظیم پرہیزگار انسان نے ہر موقعے پر اور ہر جگہ ایک حقیقی عالم دین، سچے سیاستداں اور صریحی انداز رکھنے والے انقلابی شخص کی حیثیت سے نظر آئے اور ان برسوں کے دوران تمام واقعات میں ہمیشہ حق و حقیقت کی حمایت و پشت پناہی کی۔
آیت اللہ مہدوی کنی کی نماز جنازہ قائد انقلاب کی امامت میں ادا کی جائیگی۔مجلس خبرگان (ماہرین کی کونسل) کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی مرحوم کی تشییع جنازہ جمعرات کو صبح ساڑھے آٹھ بجے تہران یونیورسٹی میں ہوگی اور قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائيں گے۔ آئندہ سنیچر کو شام ساڑھے تین بجے حسینیہ امام خمینی میں ایصال ثواب کی مجلس منعقد ہوگی۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے غزہ پر صيہوني حکومت کي 51 روزہ جارحيت کے دوران فلسطيني قوم کي استقامت وفتحیابی نيز صيہونی حکومت کي جانب سےغزہ کے محصور عوام کے مقابلے ميں عاجزي کے اظہار کو ايک بڑي کاميابي اور نصرت خداوندی کے وعدے کے ایفاء کا مصداق اور ساتھ ہی اسے اور بھي پرشکوہ کاميابي کي بشارت قرار ديا۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے 21 مہر 1393 ہجری شمسی مطابق 13 اکتوبر 2014 ، پير کو عيد غدير خم کي مناسبت سے ملک کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کے ايک اجتماع سے خطاب ميں مسلمانوں کے درميان اختلاف و تفرقے کے ہر اقدام سے پرہيز کي ضرورت پر زور ديا
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا ہے کہ ہر وہ اقدام جو شيعہ اور سني مسلمانوں کے درميان اختلافات کی آگ بھڑکائے وہ امريکا، برطانيہ، اور صيہونزم يعني جہالت، رجعت پسندي اور تکفريت کي تحريک چلانے والوں کي مدد ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ پروسٹیٹ سرجری کے بعد ایک بار پھر اپنے معمول کی طرف لوٹتے ہوئے جمعہ 10 اکتوبر کو کوہ پیمائی کے لئے تشریف لے گئے۔
اشتیاق و احترام کے ساتھ درود و سلام ہو آپ خوش نصیبوں پر جو دعوت قرآنی پر صدائے لبیک بلند کرتے ہوئے ضیافت پروردگار کے لئے آگے بڑھے۔ پہلی بات یہ کہ اس عظیم نعمت کی قدر کیجئے اور اس بے مثال واجب کے انفرادی، سماجی، روحانی اور عالمی پہلوؤں پر تدبر کے ساتھ، اس کے اہداف سے خود کو قریب کرنے کی کوشش کیجئے اور رحیم و قدیر میزبان سے اس سلسلے میں مدد مانگئے۔ میں بھی آپ کے جذبات سے اپنے جذبات اور آپ کی آواز سے اپنی آواز ملا کر پروردگار غفور و منان کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ اپنی نعمتیں آپ پر مکمل کر دے اور جب سفر حج کی توفیق عطا فرمائی ہے تو کامل حج ادا کرنے کی توفیق بھی عنایت فرمائے اور پھر سخاوت مندانہ انداز میں شرف قبولیت عطا کرکے آپ کو بھرے دامن اور مکمل صحت و عافیت کے ساتھ اپنے اپنے دیار کو لوٹائے، ان شاء اللہ ۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے تجربات سے ثابت ہو گیا کہ تمام تر سختیوں اور رکاوٹوں، گوناگوں مسائل اور مالی مشکلات کے باوجود، اللہ پر توکل اور عزم محکم کی مدد سے عالمی طاقتوں کے بیجا مطالبات اور زور زبردستی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک جانے سے پہلے صدر مملکت قائد انقلاب اسلامی سے ملے اور اہم موضوعات کے سلسلے میں گفتگو کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے پروسٹیٹ کے آپریشن کے بعد ایک ہفتہ اسپتال میں گزارا اور پوری طرح صحتیاب ہوکر آج پیر کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اسپتال سے پوری طرح صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونے کے بعد آپ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ایران کے باشرف اور انقلابی عوام، علما، اہم شخصیات، ملکی و غیر ملکی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صداقت و اخلاص کے ساتھ جذبات و احساسات کا یہ اظہار اسلامی انقلاب اور اس کے عظیم قائد سے محبت کا پرشکوہ اور ناقابل بیان عمل ثابت ہوا۔
اس کے ساتھ ہی قائد انقلاب اسلامی نے داعش کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں امریکیوں کی دروغ گوئی ثابت کرنے کے لئے اس مسلئے میں پس پسردہ انجام پانے والے اقدامات کی کچھ تفصیلات بتائیں۔ قائد انقلاب اسلامی نے انکشاف کیا کہ عراق پر داعش کے شدید حملے کے ایام میں عراق میں امریکا کے سفیر نے عراق میں متعین ایران کے سفیر سے درخواست کی کہ داعش کے سلسلے میں باہمی ہم آہنگی کے لئے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہوں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم نے ازبکستان میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی جس کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی ٹیم کے کشتی گیروں اور دیگر عہدیداروں کے نام پیغام میں اس افتخار آمیز کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر روحانی وسطی ایشیا کے دو ملکوں کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کے بعد سنیچر کی صبح قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی دوبارہ عیادت کے لئے استپال پہنچے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کے پروسٹیٹ کے کامیاب آپریشن کے بعد حکام عیادت کے لئے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔پیر کی صبح تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں قائد انقلاب اسلامی کا کامیابی کے ساتھ آپریشن ہوا جس کے بعد عیادت کے لئے اسپتال پہنچنے والے سول اور فوجی عہدیداروں کا تانتا لگ گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے۔ صدر روحانی نے آپریشن کے بعد قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور آپ کی اطمینان بخش حالت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام قائد انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی، طول عمر اور ایران و عالم اسلام خدمت کرنے کی توفیقات کے لئے دعا کریں۔
سرجری ٹیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مرندی نے بتایا کہ آپریشن آج صبح انجام دیا گیا اور اس میں کل آدھا گھنٹا لگا۔ داکٹر مرندی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران قائد انقلاب اسلامی ہوش میں تھے اور بات چیت کر رہے تھے، صرف آپریشن کی جگہ کو بے حس کیا گیا تھا۔ قائد انقلاب اسلامی نے مجھ سے کہا کہ میں عوام کو ان کی صحت و سلامتی سے باخبر کر دوں۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پروسٹیٹ کے عارضے کے بعد آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔یہ آپریشن پیر کی صبح تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں انجام دیا گیا۔ آپریشن کے لئے روانگی سے قبل نیوز ایجنسی واحد مرکزی خبر کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا:میرا آپریشن ہونا ہے اور اس وقت میں اسپتال جا رہا ہوں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی صبح اس سال کے حج مشن اور ادارہ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں حج کو سرزمین نزول وحی کے روحانی الطاف سے فیض یاب ہونے، اللہ تعالی سے اپنے رابطے کو مستحکم بنانے اور عالم اسلام کی مشکلات کے ازالے کے مقصد سے باہمی مشاورت کا بہترین موقع قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 شہریور 1393 ہجری شمسی مطابق 7 ستمبر 2014 کو اتوار کی صبح اس سال کے حج مشن اور ادارہ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں حج کو سرزمین نزول وحی کے روحانی الطاف سے فیض یاب ہونے، اللہ تعالی سے اپنے رابطے کو مستحکم بنانے اور عالم اسلام کی مشکلات کے ازالے کے مقصد سے باہمی مشاورت کا بہترین موقع قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 16 شہریور 1393 ہجری شمسی مطابق 7 ستمبر 2014 کو اتوار کی صبح اس سال کے حج مشن اور ادارہ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں حج کو سرزمین نزول وحی کے روحانی الطاف سے فیض یاب ہونے، اللہ تعالی سے اپنے رابطے کو مستحکم بنانے اور عالم اسلام کی مشکلات کے ازالے کے مقصد سے باہمی مشاورت کا بہترین موقع قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دنیا، علاقے اور ملک کے حالات کا جامع تجزیہ کرتے ہوئے ایک نئے عالمی نظام کے وجود میں آنے کے آثار کی نشاندہی کی اور مغرب کے تسلط اور موجودہ عالمی نظام کی فکری و عملی بنیادوں میں تزلزل کے اصلی علل و اسباب کا جائزہ لیتے ہوئے فرمایا کہ اس حساس دور میں سب سے اہم فریضہ نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل کے عمل میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے لئے ملک کی قوت و استحکام میں اضافہ کرنا ہے اور قوت و استحکام میں اضافہ سائنس و ٹکنالوجی، معیشت اور ثقافت جیسے تین عناصر پر منحصر ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دنیا، علاقے اور ملک کے حالات کا جامع تجزیہ کرتے ہوئے ایک نئے عالمی نظام کے وجود میں آنے کے آثار کی نشاندہی کی اور مغرب کے تسلط اور موجودہ عالمی نظام کی فکری و عملی بنیادوں میں تزلزل کے اصلی علل و اسباب کا جائزہ لیتے ہوئے فرمایا کہ اس حساس دور میں سب سے اہم فریضہ نئے ورلڈ آرڈر کی تشکیل کے عمل میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کے لئے ملک کی قوت و استحکام میں اضافہ کرنا ہے اور قوت و استحکام میں اضافہ سائنس و ٹکنالوجی، معیشت اور ثقافت جیسے تین عناصر پر منحصر ہے۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے پچھلے ايک سال کے دوران علاقائي اور عالمي مسائل کے بارے ميں حکومت کے واضح اور دو ٹوک موقف کي تعريف کي اور فرمايا: فلسطين، صيہوني حکومت، غزہ، شام، عراق، تکفيري گروہوں اور امريکي مداخلتوں کے بارے ميں حکومت کا دو ٹوک اور صريحي موقف اسلامی جمہوری نظام کے حق ميں ہے اور يہ موقف سفارتکاري کي زبان اور مذاکراتي عمل سے تضاد بھي نہيں رکھتا ۔