قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل ایک سو ستاون کے مطابق ایک حکم جاری کرکے آيت اللہ الحاج شیخ صادق آملی لاریجانی کو دوسرے دور کے لئے عدلیہ کا سربراہ منصوب کیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے امریکا کے ساتھ کام نہ کرنے کے حق میں دلائل پیش کرتے ہوئے فرمایا: امریکا سے رابطہ اور اس ملک سے مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے کچھ خاص مواقع کو چھوڑ کر نہ فقط یہ کہ بے سود ہیں بلکہ اس کے نقصانات بھی ہیں، لہذا کون عقلمند انسان ایسا کام کرے گا جس میں کوئی منفعت نہ ہو؟!
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید فطر پورے دینی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئي اور نماز عید کے پرشکوہ انعقاد سے عید کی کشش دو بالا ہو گئی۔ صاحب ایمان اور یکتا پرست عوام نے ایک مہینے کی بندگی اور تقوی سے آراستہ اعمال کا شکرانہ ادا کیا۔ مصلائے تہران میں عید الفطر کی نماز کے لئے صبح سویرے سے ہی نمازیوں کا ہجوم لگ گیا اور دار الحکومت تہران کے روزہ دار عوام نے قائد انقلاب اسلامی کی امامت میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے دنيا کے تمام مسلمانوں سے مظلوم فلسطيني عوام کا ساتھ دينے کي اپيل کي ہے ۔ منگل کو تہران ميں عيد الفطر کي مناسبت سے ملک کے اعلي حکام، اسلامي ملکوں کے سفيروں اور عوام کےمختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي ۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں منگل 1393/05/07 ہجری شمسی مطابق 29-07-2014 عیسویکو عید فطر پورے دینی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ مصلائے تہران میں عید الفطر کی نماز کے لئے صبح سویرے سے ہی نمازیوں کا ہجوم لگ گیا اور دار الحکومت تہران کے روزہ دار عوام نے قائد انقلاب اسلامی کی امامت میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا: یہ ناقابل تصور جرائم اس بھیڑیا صفت اور طفل کش حکومت کی ماہیت کا حصہ ہیں جس کا واحد علاج اس حکومت کی نابودی اور تباہی ہے اور اس وقت تک فلسطینیوں کی ٹھوس مسلحانہ مزاحمت اور اس مزاحمت کے دائرے میں غرب اردن تک کی توسیع اس وحشی حکومت کا سامنا کرنے کا واحد موثر طریقہ ہے۔ ق
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں نہج البلاغہ کی کچھ انتہائی پرمغز تعلیمات اور اہم اخلاقی نکات بیان کئے۔
فرزند رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقعے پر فارسی شعر و ادب کی دنیا کی ممتاز ہستیوں اور نوخیز شعرا و ادباء اسی طرح تاجکستان، افغانستان، ہندوستان اور پاکستان کے اہل شعر و سخن کی قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات ہوئی۔

1393/04/11 مطابق 2 جولائی 2014
سیکڑوں یونیورسٹی اساتذہ نے بدھ 2 جولائی کی شام قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات میں علمی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی و سیاسی مسائل نیز یونیورسٹیوں کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے عراق سمیت بعض اسلامی ممالک میں بلوا اور فتنہ پھیلانے میں دشمن کی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہونے اور حتمی کردار کے نمایاں دلائل پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآنی تعلیمات سے امت اسلامی کی آگاہی و واقفیت اس طرح کے حوادث اور قرآنی تعلیمات کے سلسلے میں خیانت کا سد باب کریگی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح 7 تیر مطابق 28 جون کے دل خراش دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں اور شہر تہران کے دیگر شہداء کے اہل خانہ اور دفاع وطن کے دوران زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو جانے والے 'جانبازوں' سے ملاقات میں معاشرے اور وطن عزیز کے لئے شہیدوں کے پیغام کے ادراک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شہیدوں کے نورانی راستے پر قوم کی وفادارانہ ثابت قدمی کو سامراجی طاقتوں کی سازشوں کی شکست کا موثر طریقہ قرار دیا۔
ضیافت الہی اور بہار قرآن کے مہینے رمضان المبارک کے پہلے دن حسینیہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیعلیہ میں قرآن کریم کی نورانی محفل میں آیات کلام پاک کی تلاوت سے فضا معطر ہو گئی۔
قائد انقلاب اسلامی نے عراق کی تازہ صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ عراق میں فتنہ انگیزی اور آتش افروزی کے پس پردہ مغرب کی تسلط پسند طاقتیں اور ان میں سر فہرست امریکی حکومت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے داخلی مسائل میں امریکا کی ہر طرح کی مداخلت کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور تہران کا ماننا ہے کہ عراق کے عوام، حکومت اور دینی قیادت موجودہ آتش افروزی پر قابو پانے کی توانائی رکھتی ہے۔
میں نے غم اور افتخار کے ملے جلے جذبات اور کبھی امڈ آئے اشکوں کی پشت سے اس کتاب کو پڑھا، کبھی اس صبر و بلند ہمتی اور پاکیزگی و صفائے باطن اور کبھی اچھی اور بری باتوں اور رنج و مسرت کی تصویر کشی کی اس فنکاری پر صد آفرین کہا۔ مجاہدین اور آزادی پانے والے جنگی قیدیوں کی سرگزشت اور یادوں کے یہ ذخیرے عظیم اور گراں بہا خزانے ہیں جو تاریخ کو ثمربخش اور تعلیمات کا دائرہ وسیع تر کرتے ہیں۔ یہ بہت بڑی خدمت ہے کہ انہیں ذہنوں اور یادداشت کی گہرائی سے باہر نکالا جائے اور قلم و فن اور تصویر کشی کے مرحلے تک پہنچایا جائے۔
انسانیت کے نجات دہندہ، عالم بشریت کی سعادت و خوش بختی کے ضامن حضرت صاحب الزمان علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر1393/03/21 ہجری شمسی مطابق 11-06-2014 عیسوی کو بدھ کے روز قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے دار الحدیث ادارے کی علمی و تحقیقاتی کاوشوں اور کتب کی نمائش کا معائنہ کیا۔ (1)
انسانیت کے نجات دہندہ، عالم بشریت کی سعادت و خوش بختی کے ضامن حضرت صاحب الزمان علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقعے پر بدھ کے روز قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے دار الحدیث ادارے کی علمی و تحقیقاتی کاوشوں اور کتب کی نمائش کا معائنہ کیا۔ اس موقعے پر ادارے کی مربوط مساعی کے نتیجے میں ضبط تحریر میں آنے والے امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی عمل میں آئی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ملک کی علمی مہم کا نصب العین انسانی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے دانش کے جدید اور ناشناختہ پہلوؤں کی تلاش کے ذریعے دنیا کی علمی سطح کا ارتقاء ہونا چاہئے۔
اسلامی انقلاب کے معمار حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی پچیسویں برسی کے موقعے پر پورے ایران سے عاشقان امام خمینی، آپ کے روضہ اقدس پر جمع ہوئے۔ اس اجتماع میں شکوہ و شوکت، استقامت و عزت و وقار اور اسلامی انقلاب سے گہرے عشق کے بے نظیر مناظر دکھائی دیئے اور عاشقان امام خمینی نے اپنے امام سے کئے گئے میثاق کی تجدید کی۔

قائد انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد قرآن کی جانب نوجوان نسل کے وسیع اور گہرے رجحان و میلان کو عظیم نعمت قرار دیا اور فرمایا کہ قرآن سے انسیت، معاشرے کو اس کلام الہی کی حیات بخش تعلیمات پر عمل آوری کے قریب کرتی ہے اور قرآن کی تلاوت اور حفظ کا اعلی اور اصلی مقصد بھی یہی ہے۔
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقعے پر تہران میں حسینیہ امام خمینی کی فضا کلام اللہ کی روح بخش آیتوں کی دلنشیں خوشبو سے اس وقت معطر ہو گئی جب قرآن کریم کے اکتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں ممتاز قرار پانے والے حافظوں اور قاریوں نے قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں قرآن سے انسیت کی نورانی محفل برپا کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کی صبح کویت کے حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور ان کی زیر قیادت تہران کے دورے پر آنے والے وفد سے ملاقات میں خلیج فارس کے علاقے اور اس کے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس خطے کی سلامتی کا انحصار علاقائی ممالک کے مابین اچھے صحتمند تعلقات پر ہے۔
آٹھ سالہ جنگ کے دوران دفاع وطن میں زخمی ہوکر معذور ہو جانے والے 'جانبازوں' سے ملاقات کے لئے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چار ٹیمیں بھیجیں۔ قمر بنی ہاشم حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کو ایران میں منائے جانے والے 'یوم جانباز' کی مناسبت سے جانبازوں سے ملاقات کے لئے بنائی جانے والی ان ٹیموں نے تہران میں جانبازوں کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور ان کی عدیم المثال قربانیوں کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے منگل کو يوم بعثت رسول اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي مناسبت سے اپنے اہم خطاب ميں شيعہ فوبيا اور ايرانوفوبيا کو صيہوني حکومت کي حفاظت کے لئے سامراجي محاذ کا ايک حربہ قرار ديا ہے - آپ نے اسي کے ساتھ امت اسلاميہ کے اتحاد کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا ہے کہ مسلمانوں ميں اسلامي تشخص کا احساس پہلے سے زيادہ قوي اور مستحکم ہوا ہے اور اسلامي بيداري ايسي چيز نہيں ہے جس کو کچلا اور ختم کيا جاسکے -

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کی دنیا بشریت کی عزت و وقار اور اخلاقیات کو غارت کرنے والے قزاقوں سے پر ہے جو جدید علوم اور دولت و ثروت کی مدد سے انسان دوستانہ شکل و صورت میں بڑی آسانی سے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں، انسانیت کی اعلی امنگوں کے سلسلے میں خیانت اور دنیا کے مختلف خطوں میں جنگ کی آگ شعلہ ور کرتے ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اور ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ عالمی سامراج کے انسانیت مخالف محاذ کے مقابلے میں پائیداری کا واحد راستہ اس محاذ کے خلاف جہاد و پیکار کے نظرئے کا تسلسل ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج سامراجی محاذ ملت ایران اور اسلامی نظام کی ترقی و پیشرفت سے جو اس نے امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں کی مدد کے بغیر، داخلی توانائیوں اور صلاحیتوں کے سہارے حاصل کی ہے، سخت ناراض ہے اور ہم اس کے جواب میں شہید بہشتی کا وہی معروف جملہ دہرائیں گے کہ سامراجی محاذ اپنی اسی برہمی کے نتیجے میں فنا ہو جائے۔

اے شمع فروزاں، اے نور تاباں، اے دلوں میں حرارت پیدا کرنے والے! تو کون ہے جو اس شکوہ و جلالت، اس حلاوت و دلنشینی، اس ہیبت و عظمت، دل و جان سے نثار اس عظیم لشکر اور ان فرشتوں کی گہما گہمی کا محور بنا ہوا ہے جو تیری بارگاہ میں انسانوں سے محو رقابت ہیں؟ اے نور خدا اے صدائے حقیقت، اے فرقان (حق و باطل)، اے کشتی نجات، تو کون ہے؟ تونے اپنے خالق کی راہ میں ایسا کیا کیا کہ جس کا صلہ یہ ہے کہ تجھ سے منسوب ہونے والی ہر چیز خدائی شئے ہو جاتی ہے؟ تجھ پر میری جان نثار، میری روح قربان، میرا خون دل قربان ہو۔ آپ پر اللہ کا سلام ہو اس دن جب آپ کی ولادت ہوئی، جس دن آپ عالم مظلومیت میں شہید ہوئے اور اس دن جب دوبارہ فخر و افتخار کے ساتھ مبعوث کئے جائیں گے۔ (29/2/93 ہجری شمسی مطابق 19 مئی 2014)
عظیم المرتبت اور جلیل القدر عالم دین، نادر زمانہ عارف آیت اللہ الحاج شیخ محمد تقی بہجت قدس اللہ نفسہ الزکیہ کی رحلت کی برسی کے موقعے پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR نے وہ دعا شائع کی ہے جو عظیم عارف نے قائد انقلاب اسلامی کو تلقین فرمائی تھی۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جہاں بھی ہم نے کسی عمل کی اچھائی اور کسی راستے کی درستگی کو ثابت کر دیا، مطالبہ کئے بغیر ہی عوام اس میں شرکت کے لئے آگے آئے اور اس کی واضح مثال کے طور پر مقدس دفاع کے دور کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔