قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ ای نے کہا کہ بحریہ کو اپنی قوت، ایرانی قوم اور اسلامی جمہوری نظام کی امنگوں کے شایان شان انداز میں منظم ہونے کی ضرورت ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایٹمی مذاکراتی عمل کے سلسلے میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے مکتوب کے جواب میں مذاکراتی ٹیم کی قدردانی کی اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ بے شک اللہ کا فضل و کرم ، ملت ايران کي دعائيں اور حمايت اس کاميابي کا اہم ترين عامل ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہے گی۔ ناجائز مطالبات کے مقابلے ميں استقامت اس شعبے کے حکام کے کی راہ مستقیم کی نمایاں خصوصیت ہونا چاہئے اور ان شاء اللہ یہی نمایاں خصوصیت رہے گی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملت ایران کی استقامت و قوت دشمنوں کو مایوسی و قنوطیت میں مبتلا کر دینے کا واحد راستہ ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے حکومت اور عہدیداروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ ایٹمی معاملے میں ریڈ لائن کا خیال رکھا جانا چاہئے اور ملت ایران کے حقوق کے سلسلے میں ایک انچ بھی پسپائی نہیں ہونا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے رضاکار فورس 'بسیج' کے کمانڈروں کے پچاس ہزار کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں امریکا کی سرکردگی والے عالمی استکبار کی مخالف حق اور فریب دہی پر مبنی روش نیز اس کے عادات و خصائص پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ملت ایران کی استقامت و قوت دشمنوں کو مایوسی و قنوطیت میں مبتلا کر دینے کا واحد راستہ ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کو عالم اسلام کی مشترکہ ضرورتوں کے سلسلے میں فکری ہم آہنگی قائم کرنے والا خدائی عطیہ اور لامتناہی سرمایہ قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ آج عالم اسلام کی ایک بڑی مشکل امت اسلامیہ اور مختلف مذاہب کے درمیان اختلاف کی آگ بھڑکانے والی مسلط کردہ، عمدی و خباثت آمیز سازش ہے۔
ملیشیا میں ووشو کے بین الاقوامی مقابلوں میں چیمپین شپ جیتنے والی ایران کے کرمانشاہ علاقے کی ایتھلیٹ مریم ہاشمی نے پیر کے روز قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور اپنا گولڈ میڈل قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکا کی سابقہ کارکردگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ایٹمی مسئلہ ایران سے عناد اور دشمنی کا محض ایک بہانہ ہے اور دشمن کی پرفریب مسکراہٹ سے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ پڑے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکا کی سابقہ کارکردگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ایٹمی مسئلہ ایران سے عناد اور دشمنی کا محض ایک بہانہ ہے اور دشمن کی پرفریب مسکراہٹ سے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ پڑے۔
موسم حج کی آمد کو امت اسلامیہ کی عظیم عید سمجھنا چاہئے۔ ہر سال یہ گراں قدر ایام دنیا بھر کے مسلمانوں کو جو سنہری موقعہ فراہم کرتے ہیں وہ ایسا کرشماتی کیمیا ہے کہ اگر اس کی قدر و قیمت کو سمجھ لیا جائے اور اس سے کما حقہ استفادہ کیا جائے تو عالم اسلام کے بہت سے مسائل اور کمزوریوں کا علاج ہو سکتا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ تیز رفتار علمی ترقی کی اسٹریٹجی اسلامی نظام کی بنیادی حکمت عملی ہے اور ملک و اسلامی نظام کا دانشور اور مفکر طبقہ اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ اگر دشواریوں، نشیب و فراز اور خطرناک موڑ کو عبور کرنے کے لئے چند بنیادی چیزیں درکار ہیں تو یقینی طور پر ان میں ایک علمی پیشرفت بھی ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے ملک میں اعلی علمی استعداد اور صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ممتاز نوجوان ملک و قوم کو ہمہ جہتی ترقی کی بلند ترین چوٹی پر پہنچانے پر قادر ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ تیز رفتار علمی ترقی کی اسٹریٹجی اسلامی نظام کی بنیادی حکمت عملی ہے اور ملک و اسلامی نظام کا دانشور اور مفکر طبقہ اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ اگر دشواریوں، نشیب و فراز اور خطرناک موڑ کو عبور کرنے کے لئے چند بنیادی چیزیں درکار ہیں تو یقینی طور پر ان میں ایک علمی پیشرفت بھی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہم نیویارک کے سفر سمیت حکومت کی سفارتی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ عوام کی خدمت گزار حکومت پر ہمیں پورا اعتماد ہے، اس کے تئیں ہم پرامید ہیں لیکن نیویارک کے سفر کے دوران پیش آنے والی بعض چیزیں بجا نہیں تھیں کیونکہ ہم امریکی حکومت کو ناقابل اعتماد، متکبر، غیر منطقی اور عہد شکن سمجھتے ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جنگ افروزی، غربت پھیلانا اور بدعنوانی کی ترویج تسلط پسند نظام اور اس کے ہم نواؤں کی تین اہم پالیسیاں ہیں جبکہ اسلام ان تینوں پالیسیوں کی شدت سے مخالفت کرتا ہے اور یہی مخالفت انقلاب کے سامنے موجود اصلی چیلنجوں کی بنیاد ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ جنگ افروزی، غربت پھیلانا اور بدعنوانی کی ترویج تسلط پسند نظام اور اس کے ہم نواؤں کی تین اہم پالیسیاں ہیں جبکہ اسلام ان تینوں پالیسیوں کی شدت سے مخالفت کرتا ہے اور یہی مخالفت انقلاب کے سامنے موجود اصلی چیلنجوں کی بنیاد ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شام کے سلسلے میں امریکا کا نیا رخ سنجیدہ، فریب سے پاک اور گزشتہ چند ہفتے کے غلط خود سرانہ روئے سے حقیقی واپسی کے معنی میں ہوگا۔
قائد انقلاب اسلامی نے نماز جمعہ کے پورے نظام کو انتہائی گراں قدر دینی، عوامی اور حکومتی نیٹ ورک قرار دیا۔ آپ نے ملکی، علاقائی اور عالمی مسائل پر جامع نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ حکومت، حکام، سیاسی رہنما، سفارت کار اور عوام سب کو چاہئے کہ مغرب اور امریکا کی پیچیدہ سرگرمیوں، برتاؤ اور انسانی حقوق کے سلسلے میں ان کے تصنع کا حقیقت بیں نگاہوں سے جائزہ لیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہرین کی کونسل (قائد انقلاب کا انتخاب اور کارکردگی کی نگرانی کرنے والا ادارہ، مجلس خبرگان) کے ارکان سے انتہائی اہم خطاب میں اسلامی نظام کے عہدیداروں کو ملکی، علاقائی اور عالمی مسائل پر جامع دور اندیشانہ نظر رکھنے اور مرعوب ہوئے بغیر حکمت و بصیرت کے مطابق فیصلہ کرنے کی سفارش کی۔
قائد انقلاب اسلامی نے جملہ مسائل اور واقعات کا جامع اور ہمہ گیر نقطہ نگاہ سے جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ ایک اہم واقعہ اسلامی جمہوری نظام کی تشکیل ہے جو گردبادوں کے دور اور مادیت کی جانب بڑھنے والی دنیا میں اسلام کے اصولوں کی بنیاد پر رونما ہوا جو کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بائیسویں 'نماز کانفرنس' کے نام اپنے پیغام میں نماز کی بہترین انداز میں ادائیگی، نماز کی ترویج و ہمہ گیری اور مومنین کے دینی فرائض میں اسے سب سے نمایاں مقام دلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اہل نظر اور مقرر حضرات اپنی تحریروں اور تقریروں سے، ذرائع ابلاغ اور اہم پلیٹ فارم رکھنے والے افراد جاذب اور فنکارانہ پیشکش کے ذریعے اور اداروں کے عہدیدار اپنے اپنے ادارے کے دائرہ کار کے مطابق اس اہم ذمہ داری کو ادا کر سکتے ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ 92/06/06 ہجری شمسی مطابق 28/8/2013 عیسوی کو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات میں نئی حکومت کے کام کی شروعات کے سلسلے میں مجریہ اور پارلیمنٹ کی اچھی ہم آہنگی کی تعریف کی اور ڈاکٹر حسن روحانی کو پسندیدہ، قابل اعتماد اور روشن انقلابی ماضی کا مالک قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے شام کے خلاف فوجی جارحیت کی امریکی دھمکی کو پورے علاقے کے لئے حتمی المئے سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ ہر طرح کی مداخلت اور جنگ افروزی جنگ کی آگ بھڑکانے والے کے نقصان میں جائے گی۔
تہران کے دور پر آنے والے عمان کے بادشاہ سلطان قابوس نے پیر کے روز قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ دوپہر سے پہلے انجام پانے والی اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ خطے میں بیرونی ملکوں کی مداخلت مسائل کی بنیادی وجہ ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عظیم ملت ایران اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تعالی ماہ رمضان میں سب کو مجاہدانہ مساعی کی توفیق عطا فرمائے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عظیم ملت ایران اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تعالی ماہ رمضان میں سب کو مجاہدانہ مساعی کی توفیق عطا فرمائے۔
قائد انقلاب اسلامی نے ملک کے اندر علمی تحریک کی رفتار اور تیز کرنے کے لئے مربوط مساعی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ علمی میدان کی پیشرفت اقتصادی اور سیاسی اقتدار کی تمہید اور عالمی برادری کے اندر ایرانیوں کے وقار کی ضمانت ہے اور اس ہدف کا حصول یونیورسٹیوں کے اندر علمی بحث و مباحثے، علمی پیشرفت کی بحث اور ملک کی عمومی ترقی کی گفتگو کی ترویج و تقویت کا متقاضی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انتخابات میں عوام کی وسیع شرکت ملت ایران کے سیاسی شعور اور فکری بلوغ کی علامت اور اسلامی انقلاب سے وفاداری، اسلامی نظام پر اعتماد اور شجاع علمائے دین کی صنف پر عوامی بھروسے کا آئينہ ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملت ایران نے ان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا جنہوں نے عوام میں سرد مہری پیدا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر منفی پروپیگنڈے میں کوئی دقیقہ فروگزار نہیں کیا۔
12 مرداد مطابق تین اگست 2013 ہفتے کے دن منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی توثیق عہدہ صدارت کی تقریب منعقد ہوئی۔ تہران کے حسینیہ امام خمینی میں منعقدہ اس آئینی تقریب میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عہدہ صدارت کے لئے حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کو حاصل ہونے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کرتے ہوئے انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منصوب فرمایا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج سہ پہر کو یونیورسٹیوں اور اعلی تعلمی مراکز کے ایک ہزار طلباء نے بڑی اپنائیت کے ماحول میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں طلباء نے سیاسی، سماجی، علمی ، ثقافتی ، اقتصادی اور یونیورسٹیوں کے مختلف موضوعات کے بارے میں اپنے خیالات پیش کئے۔
چھے مرداد مطابق 28 جولائی برابر 19 رمضان المبارک کو قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے یونیورسٹیوں اور اعلی تعلمی مراکز کے ایک ہزار طلباء نے بڑی اپنائیت کے ماحول میں ملاقات کی۔
1392/05/01 ہجری شمسی مطابق 23/7/2013 عیسوی کو نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام کي شب ولادت کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک نشست ميں فارسی زبان کے شعرا اور اديبوں نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامی نے انسانی جذبات، در پیش حالات اور فکر و حکمت کو شعر کے تین اہم حصوں سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ شاعرانہ اور عاشقانہ جذبات کا اظہار اور زندگی کے حالات کا تذکرہ شعر کے دو اہم حصے ہیں تاہم صرف انہیں دونوں چیزوں پر توجہ مرکوز کرکے فکر و حکمت کے عنصر کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اجرائی شعبے کی ذمہ داریوں کی منتقلی کے دور کو مختلف ملکی امور میں حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی سمت و جہت کے تسلسل کا مبارک موقعہ قرار دیا اور ملک کے تاریخی اور عصری حقائق کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ معیشت کا مسئلہ اور علم و سائنس کی شعبے کی ترقی تمام عہدیداروں کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اجرائی شعبے کی ذمہ داریوں کی منتقلی کے دور کو مختلف ملکی امور میں حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے نقطہ نگاہ اور سمت و جہت کے تسلسل کا مبارک موقعہ قرار دیا اور ملک کے تاریخی اور عصری حقائق کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ معیشت کا مسئلہ اور علم و سائنس کے شعبے کی ترقی تمام عہدیداروں کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد اور ان کي حکومت کي خدمات اور مربوط مساعی کی قدردانی کی۔اتوار کی شام صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد اور ان کی کابینہ کے اراکين نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کي - قائد انقلاب اسلامي نے اس موقع پر اپنے خطاب ميں، رات دن کي انتھک محنت اور ملکي و بين الاقوامي سطح پر انقلابي اقدار کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوششوں کو، حکومت کي نماياں خصوصيات ميں شمار کيا۔
نزول قرآن کے مہینے، ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن بدھ کو قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت کے ساتھ 'محفل انس با قرآن' کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نورانی محفل ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔
قائد انقلاب اسلامی نے حفظ اور قرئت قرآن کو مفاہیم قرآن کے ادراک اور قرآنی اخلاقیات سے خود کو آراستہ کرنے کی تمہید قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی معاشرے کی ثقافت قرآنی اخلاق اور معصومین علیہم السلام کے فرمودات کے مطابق ہونی چاہئے۔