1394/01/06 ہجری شمسی مطابق 26 مارچ 2015
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے چوتھی شب بھی پورے شکوہ کے ساتھ عزاداری کی گئی۔ تہران میں حسینیہ امام خمینی میں مجلس و ماتم کا سلسلہ رہا جس میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ عزاداری کے لئے عوامی طبقات اور اعلی حکام بھی حسینیہ امام خمینی پہنچے۔
1394/01/06 ہجری شمسی مطابق 26 مارچ 2015
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے چوتھی شب بھی پورے شکوہ کے ساتھ عزاداری کی گئی۔ تہران میں حسینیہ امام خمینی میں مجلس و ماتم کا سلسلہ رہا جس میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔ عزاداری کے لئے عوامی طبقات اور اعلی حکام بھی حسینیہ امام خمینی پہنچے۔
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت، دختر رسول کی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ کی ہمشیرہ محترمہ اور انقلابی خاتون سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کی ایصال ثواب کی مجلس ہوئی جس میں تینوں شعبوں (عدلیہ، مقننہ، مجریہ) کے سربراہوں، ملک کے اعلی فوجی اور سول حکام اور مختلف عوامی طبقات نے شرکت کی۔
1394/01/02 ہجری شمسی مطابق 22 مارچ 2015
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی ہمشیرہ محترمہ سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کے انتقال کے بعد قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائگانی نے ایک بیان جاری کرکے قائد انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کی اور قم اور تہران میں مرحومہ کی تشییع جنازہ اور ایصال ثواب کی مجلس کے وقت اور جگہ کا اعلان کیا۔
میری نظر میں اس سال کو حکومت اور عوام کے درمیان وسیع تعاون کا سال قرار دینا چاہئے۔ میں نے اس سال کے لئے اس نعرے کا انتخاب کیا ہے؛ 'حکومت اور عوام، ہمدلی و ہم زبانی' میں امید کرتا ہوں کہ یہ نعرہ جامہ عمل پہنے گا اور اس نعرے کے دونوں 'پلڑے' یعنی ہماری عزیز قوم ، ہماری عظیم قوم، ہماری بلند ہمت اور شجاع قوم، ہماری با بصیرت اور دانا قوم اسی طرح خدمت گزار حکومت دونوں اس نعرے پر حقیقی معنی میں عمل کریں گے اور اس کے اثرات و ثمرات کا مشاہدہ کریں گے۔
قائد انقلاب اسلامی نے ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں زور دیکر کہا کہ ایران میں کوئی بھی شخص ایٹمی مسئلے کے سفارتی حل کا مخالف نہیں ہے، تاہم دوسری جانب ملت ایران، ہمارے حکام اور مذاکراتی ٹیم کے ارکان امریکا کی زور زبردستی اور مرضی مسلط کرنے کی کوششوں سے متاثر ہونے والے نہیں ہیں۔ بلکہ اس عظیم امتحان سے بھی وہ اپنی استقامت کے ذریعے سرخرو ہوکر باہر نکلیں گے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1394 (مطابق 21 مارچ 2015 الی 20 مارچ 2016) کے آغاز پر مقدس شہر مشہد میں فرزند رسول حصرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں خدام اور زائرین کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلام کامل کا نفاذ مرضی پروردگار اور اسلامی جمہوری نظام کا نصب العین ہے۔ جمعرات کی صبح ماہرین کی کونسل (مجلس خبرگان) کے ارکان سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے قوموں کے درمیان اسلاموفوبیا کے پروپیگنڈے کی سامراجی طاقتوں کی کوششوں کے مقابلے میں حقیقی اسلام پیش کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ در پیش چیلنجوں کے علل و اسباب اور راہ حل کا جائزہ لینے کے عمل میں سطحی فکر سے پرہیز کرتے ہوئے مسائل کی تہہ تک پہنچنے اور منطقی انداز میں انہیں کنرول کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلام کامل کا نفاذ مرضی پروردگار اور اسلامی جمہوری نظام کا نصب العین ہے۔ ماہرین کی کونسل (مجلس خبرگان) کے ارکان نے اپنے سترہویں اجلاس (1) کے بعد 21 اسفند 1393 ہجری شمسی مطابق 12 مارچ 2015 عیسوی جمعرات کی صبح قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری کو اسلامی جمہوریہ ایران کا پولیس سربراہ منصوب کیا اور ٹرم پورا کرنے والے پولیس سربراہ بریگيڈیئر جنرل اسماعیل احمدی مقدم کی خدمات اور بلا وقفہ مساعی کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماحولیت اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے محکمے کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں ہوا کی آلودگی، گرد و غبار کے طوفان، جنگلات، چراگاہوں اور ہریالی کو نقصان پہچانے والے اقدامات کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے صحیح منصوبہ بندی، مدبرانہ اقدامات اوردائمی اور سنجیدہ طور توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماحولیت اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے محکمے کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں ہوا کی آلودگی، گرد و غبار کے طوفان، جنگلات، چراگاہوں اور ہریالی کو نقصان پہچانے والے اقدامات کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کی طرف سے صحیح منصوبہ بندی، مدبرانہ اقدامات اور دائمی اور سنجیدہ طور توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے مقدس دفاع میں علمی شخصیات کی بھرپور شرکت اور تعاون کو راہ خدا میں قربانی دینے اور جام شہادت نوش کرنے کا جذبہ تمام طبقات میں عام ہو جانے کا ثبوت قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے مقدس دفاع میں علمی شخصیات کی بھرپور شرکت اور موجودگی کو راہ خدا میں قربانی دینے اور جام شہادت نوش کرنے کا جذبہ عام ہو جانے کا ثبوت قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح صوبہ مشرقی آذربائیجان کے مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے جشن میں عوام کی وسیع اور پرشکوہ شرکت کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی اقتصادی صورت حال، مشکلات کے ازالے کے طریقوں اور خاص طور پر مستحکم و خود کفیل معیشت کے بارے میں گفتگو کی۔
قائد انقلاب اسلامی نے اہل تبریز کے تاریخی قیام کی سالگرہ کے موقعے پر شہر تبریز اور صوبہ مشرقی آذربائيجان سے تہران آنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے ایران کے سامنے نئی نئی شرطیں پیش کئے جانے اور یورپ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ملت ایران نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ مضبوط قوت ارادی کی مالک ہے اور پابندیوں کے معاملے میں ایرانی قوم سازشوں کو بے اثر بنا دینے پر قادر ہے۔
پرہیزگار اور انقلابی خاتون کے انتقال پر جناب عالی اور دیگر اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحومہ کے لئے اللہ تعالی سے رحمت و مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی صبح فضائیہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں ملت ایران کے سلسلے میں امریکی حکومت کی چھتیس سال سے مسلسل جاری دشمنی کے اصلی اہداف اور ایرانی قوم کو پسپا کر دینے کے سلسلے میں اس حکومت کے غلط اندازوں کی وجوہات کو بیان کیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے جوہری مذاکرات میں ایران کی منطقی و مدلل روش اور مد مقابل فریق کے غیر منطقی اور متکبرانہ انداز پر روشنی ڈالی۔ آپ نے زور دیکر کہا کہ گیارہ فروری کو ایران کے عوام ثابت کر دیں گے کہ وہ کوئی بھی زور زبردستی برداشت کرنے والے نہیں ہیں اور تحقیر کرنے والوں پر جوابی وار ضرور کریں گے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح حسینیہ امام خمینی میں نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی پیشرفت اور متعلقہ مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح حسینیہ امام خمینی میں نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی پیشرفت اور متعلقہ مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا۔
جشن انقلاب کی دس روزہ تقرییات، اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی ایران آمد کے تاریخ ساز دن کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضے پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، شہید آیت اللہ بہشتی نیز دیگر شہدا کی قبور پر بھی حاضر ہوئے اور فاتحہ خوانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سربراہ احمد جبرئیل سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے بنیادی مسئلہ قرار دیا اور زور دیکر فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جب تک فلسطین کے اہداف پورے نہیں ہو جاتے، پختہ عزم کے ساتھ ڈٹا رہے گا اور نوجوان وہ دن ضرور دیکھیں گے۔
پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی ریاست میں غیر مسلم شہریوں کے ساتھ سلوک کے تعلق سے اسلام کی تعلیمات کا ذکر کیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انجینیئرنگ کے قومی دن کے پروگراموں کی منتظمہ کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں مقدس دفاع سمیت مختلف مراحل میں ملک کے انجینیئروں کی خدمات کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے انچاسویں اجلاس کے نام اپنے پیغام میں زور دیکر کہا کہ حصول علم کو فکر کی پرورش اور ان دونوں کو تقوا و پاکدامنی سے متصل کر دیجئے۔ ایسی صورت میں ملک کا کوئی بھی سرمایہ آپ جیسے نوجوانوں کے وجود کی دولت کے برابر نہیں ہوگا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اینچوان ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات میں کھلاڑیوں کی فتح سے عوام کے اندر قومی افتخار کے جذبے کی بیداری، کھلاڑیوں اور چیمپینس کی دنیا کے کروڑوں تماشائیوں کی نگاہ کے سامنے دینی اقدار و شعائر کی پاسداری اور ترویج کو انتہائی اہم قرار دیا اور زور دیکر کہا کہ عالمی میدانوں میں یہ روحانی استقامت ملت ایران کی مستحکم پائيداری کی علامت ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ و شمالی امریکہ کے نوجوانوں کے نام ایک پیغام، تحریر فرمایا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں تحریر فرمایا ہے کہ فرانس اور بعض دیگر یورپی ملکوں میں پیش آنے والے واقعات نے مجھے اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ براہ راست آپ سب سے گفتگو کروں-
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح اینچوان ایشیئن گیمز اور ایشیئن پیرا گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات میں کھلاڑیوں کی فتح سے عوام کے اندر قومی افتخار کے جذبے کی بیداری، کھلاڑیوں اور چیمپینس کی دنیا کے کروڑوں تماشائیوں کی نگاہ کے سامنے دینی اقدار و شعائر کی پاسداری اور ترویج کو انتہائی اہم قرار دیا اور زور دیکر کہا کہ عالمی میدانوں میں یہ روحانی استقامت ملت ایران کی مستحکم پائيداری کی علامت ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے دورے پر آنے والے وینیزوئلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات میں کاراکاس حکومت کے شجاعانہ موقف اور خاص طور پر صیہونی حکومت کے سلسلے میں اس کی اسٹریٹیجی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ اسی موقف پر ثابت قدم رہنا وینیزوئلا کے خلاف عالمی استکباری محاذ کے عناد کا سبب ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا: پیغمبر ختمی مرتبت کی تعظیم اور قدردانی صرف لفظوں اور گفتگو تک محدود نہیں رہنی چاہئے بلکہ آنحضرت کے اتحاد و یکجہتی کے پیغام پر عملدرآوری تمام اسلامی ممالک اور مسلم اقوام کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔
پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہما السلام کے یوم ولادت با سعادت 17 ربیع الاول کی مناسبت سے ملک کے مختلف عوامی طبقات، سول اور فوجی عہدیداران نیز اٹھائیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے علما و مفکرین اور تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات ہوئی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے اتحاد و یکجہتی کو پیغمبر اسلام کا سب سے اہم درس اور امت اسلامیہ کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح مقدس شہر قم سے آنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے حقائق میں تحریف کرنے اور انیس دی 1356 ہجری شمسی مطابق 9 جنوری 1978 اور 9 دی 1388 ہجری شمسی مطابق 30 دسمبر 2009 کو رونما ہونے والے واقعات کو بھلا دئے جانے کی اغیار کی کوششوں کا حوالہ دیا اور فرمایا: ملت ایران سے عالمی استکبار کی دشمنی کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے، لہذا حکام کو چاہئے کہ داخلی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ناقابل بھروسہ دشمن کے ہاتھ سے پابندیوں کا حربہ چھین لیں اورحقیقی معنی میں روشن وسائل سے امیدیں وابستہ کرکے اسلامی انقلاب اور قوم کی درخشاں امنگوں کی تکمیل کے راستے میں اپنے فرائض کو عملی جامہ پہنائیں۔
ملت ایران سے عالمی استکبار کی دشمنی کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے، لہذا حکام کو چاہئے کہ داخلی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ناقابل بھروسہ دشمن کے ہاتھ سے پابندیوں کا حربہ چھین لیں اورحقیقی معنی میں روشن وسائل سے امیدیں وابستہ کرکے اسلامی انقلاب اور قوم کی درخشاں امنگوں کی تکمیل کے راستے میں اپنے فرائض کو عملی جامہ پہنائیں۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم جاری کرکے حجت الاسلام و المسلمین الحاج شیخ عبد الحسین معزی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ہلال احمر ادارے میں اپنا نمائندہ منصوب فرمایا۔
تیئیسویں نماز کانفرنس بدھ کی صبح قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام سے شروع ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد شہر اہواز میں ہوا۔ کانفرنس میں 'اقامہ نماز کمیشن' کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسن قرائتی نے قائد انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کی صبح بحریہ کے کمانڈروں اور عہدیداروں سے ملاقات میں ايران کي مسلح افواج کي استقامت و پائيداري کو ملک کے لئے باعث فخر قرار ديا۔