یوم استاد کی مناسبت سے ملاقات کے لئے ملک بھر سے آنے والے اساتذہ سے خطاب میں قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ استاد کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ بے پناہ صلاحیت و استعداد اور احساسات و جذبات کے حامل افراد اسے سونپے جاتے ہیں اور استاد کی محنت اور تخلیقی صلاحیت ان بچوں اور نوجوانوں کو نامور مفکر، صالح انسان اور دانا و توانا فرد میں تبدیل کر سکتی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کے ہزاروں اساتذہ سے خطاب میں علم و دانش اور انسانی کمالات پر استوار ایک نمایاں معاشرے کی تشکیل میں استاد کے اہم مقام اور عدیم المثال کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، تعلیم و تربیت کے شعبے میں بنیادی تبدیلی کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے دقیق برنامہ ریزی کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے کام اور محنت کش طبقے کے تعلق سے انجام پانے والی منصوبہ بندی اور اقدامات میں اسلامی اصول و منطق کو زیادہ سے زیادہ نمایاں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے دنیائے عرب اور علاقے میں عراق کی روز بروز زیادہ مستحکم ہو رہی پوزیشن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے باعث مسرت قرار دیا اور فرمایا کہ مربوط علمی مساعی اور ملک گیر سطح پر تعمیر نو کی مہم جیسے اقدامات سے عراق کے استحکام کی کوششوں کے نتیجے میں عراقی حکومت اور عوام دونوں کا وقار اور بھی بڑھے گا۔
قائد انقلاب اسلامی نے مسلح فورسز کے اندر اس جذبہ استقامت کی تقویت کو انتہائی اہم اور لازمی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بیشک فوج کے کمانڈروں کو بھی چاہئے کہ علم و دانش اور پختہ شخصیت کے ساتھ جذبہ اخلاص سے بھی آراستہ ہوں اور حب دنیا سے آزاد ہوں۔ قائد انقلاب اسلامی نے بری شعبے کو فوج کا انتہائی اہم شعبہ قرار دیا اور اس کے لئے بہترین منصوبہ بندی اور تربیت کی ضرورت پر زور دیا۔
22 اپریل سنہ 2012 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے سربراہ کل ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای دام ظلہ نے ایران کی بری افواج کی کارکردگی اور پیش رفت کا قریب سے معائنہ کیا
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کو وزیر داخلہ، محکمہ پولیس میں مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر کے جانشین، پولیس سربراہ اور پولیس کمانڈروں سے ملاقات میں عوام الناس کی خوشنودی کو اللہ کی خوشنودی کی تمہید قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے ملک اور اسلامی نظام کی پیشرفت کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کو چاہئے کہ امور مملکت کے تعلق سے مثبت نقطہ نگاہ کے ساتھ اسلامی نظام کی پیشرفت کے عمل میں مدد کرے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کی تمام مسلح فورسز کو بھرپور تیاری کے ساتھ ہی الہی و دینی جذبے کی حفاظت و تقویت کی سفارش کی۔ بدھ کے روز مسلح فورسز کے کمانڈروں سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی مسلح فورسز کے پاس آٹھ سالہ مقدس دفاع کے گرانبہا تجربات ہیں اور ان بیش قیمتی تجربات کے بار بار مطالعے اور اس سے استفادے کی ضرورت ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے حکام سے ملاقات میں قومی پیداوار کی حمایت اور اس سمت میں ماحول سازی کے لئے ہمدلی، ہم خیالی، پرخلوص تعاون اور سنجیدہ محنت کی دعوت دی۔ آپ نے نوروز کی آمد اور ہجری شمسی سال کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ عید اور سال نو کی شروعات ملک کی پیشرفت کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور قومی پیداوار کے شعبے میں بڑا اور سنجیدہ قدم اٹھانے کی تمہید ثابت ہونا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی نے ترکی کے وزیر اعظم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شام ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری سنجیدگی سے ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے اور مختلف مسائل میں جب بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ایران اور ترکی کے ساتھ ہی عالم اسلام کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل بیس مارچ کو نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو اکانوے کے موسم بہار کے پہلے دن اپنے خطاب میں گزرے سال تیرہ سو نوے ہجری شمسی کے دوران دشمن کی سیاسی، فوجی اور سیکورٹی کے شعبے کی رجز خوانی کے مقابل ملت ایران کو حاصل ہونے والے کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور تیل کے ذخائر کے غیرت مندانہ تحفظ کو اسلامی نظام سے عالمی استکبار کی خصومت و دشمنی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ کسی شیر کی مانند ملت ایران کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے۔
میں ملک کے تمام حکام، اقتصادی شعبے میں سرگرم تمام افراد اور اپنے تمام عزیز عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ اس سال کو قومی پیداوار کی رونق کا سال بنا دیں۔ چنانچہ اس سال کا نعرہ قومی پیداوار، کام اور ایرانی سرمائے کی حمایت کا نعرہ ہے۔ ہمارے اندر یہ توانائی پیدا ہو کہ ہم ایرانی محنت کش کے کام کی حمایت کر سکیں، ایرانی سرمایہ کار کے سرمائے کی حمایت کر سکیں۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل بیس مارچ کو نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو اکانوے کے موسم بہار کے پہلے دن اپنے خطاب میں گزرے سال تیرہ سو نوے ہجری شمسی کے دوران دشمن کی سیاسی، فوجی اور سیکورٹی کے شعبے کی رجز خوانی کے مقابل ملت ایران کو حاصل ہونے والے کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور تیل کے ذخائر کے غیرت مندانہ تحفظ کو اسلامی نظام سے عالمی استکبار کی خصومت و دشمنی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ کسی شیر کی مانند ملت ایران کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل تیرہ مارچ 2012 کو ادارہ اوقاف کے سرپرست، ادارے میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندے اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات میں اس ادارے کو ممتاز دینی ادارہ قرار دیا اور فرمایا کہ لوگوں کو وقف کی ترغیب دلا کر اور وقف کی جانے والی اشیاء کے سلسلے میں وقف کنندہ کے مقاصد کی بحسن و خوبی تکمیل کے ذریعے معاشرے میں وقف کی سنت کو زیادہ سے زیادہ رائج کرنا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی نے تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک کی روز مرہ کی ضرورتوں پر صرف کئے جانے کو غیر دانشمندانہ طریقہ قرار دیا اور فرمایا کہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک و قوم کے سرمائے اور وراثت کی حیثیت سے دائمی اور پائيدار سرمائے میں تبدیل کرنا چاہئے، ایسا کرنے کی صورت میں تیل کے ذخائر واقعی ملک کی قوت و طاقت کا سرچمشہ بن جائیں گے۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جمعے کے دن انتخابات میں جن لوگوں نے شرکت کی انہوں نے در حقیقت ایک واجب امر پر عمل کیا اور صحیح ادراک کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا کیونکہ اسلامی جمہوری نطام میں یہ اجازت نہیں ہے کہ کچھ چیزوں سے اختلاف رائے ہونے کی بنا پر انتخابات میں شرکت نہ کی جائے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 18/12/1390ہجری شمسی مطابق 8 مارچ سنہ 2012 عیسوی کو ماہرین کی کونسل (مجلس خبرگان) کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں دو مارچ سنہ 2012 کے پارلیمانی انتخابات میں بھرپور شرکت کے ملک کے عوام کے بروقت، دانشمندانہ اور بصیرت آمیز اقدام کی قدردانی کی اور اس عظیم الشان شرکت کے نتائج اور اثرات کا جائزہ لیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران میں انتخابات ملک کے حقائق کا آئینہ ہونے کے ساتھ ہی دوستوں اور دشمنوں کے لئے الگ الگ پیغامات کے حامل ہیں بنابریں ان کی اہمیت اور بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
بارہ اسفند سنہ 1390 ہجری شمسی کو ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے نامہ نگاروں نے قائد انقلاب اسلامی سے اس وقت گفتگو کی جب آپ اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے تھے۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ لطف خداوندی کی بنا پر میں یہ محسوس کر رہا ہوں اور میرا گمان غالب یہ ہے کہ جمعے کو ایرانی قوم استکبار کے رخسار پر اور بھی زناٹے دار تھپڑ رسید کرے گی۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ لوگوں کے دل اور ان دلوں کی صحیح رہنمائی اللہ کے ہاتھ میں ہے اور جب قوم، حکام اور ملک کے خیر خواہوں کے دل اللہ کے ساتھ ہوں تو اللہ بھی راستوں کو کھولتا ہے اور اپنی توفیقات سے نوازتا ہے، انشاء اللہ جمعے کو یہ نوازش ایرانی قوم کو حاصل ہوگی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج 10/12/1390ہجری شمسی مطابق 29 فروری سنہ 2012 عیسوی بدھ کی صبح معاشرے کے مختلف طبقات، شہداء کے خاندانوں اور وطن عزیز اور اسلامی انقلاب کا دلیرانہ انداز سے دفاع کرنے والے مجاہدین سے ملاقات میں بارہ اسفند مطابق دو مارچ کو منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
قائد انقلاب اسلامی نے سائنسی اور خصوصا جوہری شعبے کی کامیابیوں کو ملک کے مستقبل اور قومی مفادات کے لئے حیاتی شئے قرار دیا اور فرمایا کہ دنیا کے چند ممالک جنہوں نے ناحق طریقے سے علم و دانش کے میدان پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور خود کو عالمی برادری سے تعبیر کرتے ہیں، آج وہ قوموں کے ہاتھوں اس اجارہ داری کو ختم ہوتے دیکھ کر ہراساں ہیں چنانچہ ملت ایران کے خلاف ان کے شور شرابے اور ہنگامے کی ایک اہم وجہ یہی خوف ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ 3/12/1390 ہجری شمسی مطابق 22 فروری سنہ 2012 عیسوی کی صبح ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ، اعلی عہدیداروں اور ایٹمی سائنسدانوں سے ملاقات میں فرمایا کہ ایٹمی سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں نوجوان سائنسدانوں کی سب سے بڑی اور عظیم کامیابی ملک میں قومی وقار کے احیاء، دباؤ کے سامنے ثابت قدمی کے لئے ایک قوم کی توانائی اور استکباری طاقتوں کی علم و دانش کے شعبے پر اجارہ داری کے سد باب کے لئے دنیا و علاقے کی اقوام کے سامنے کامیاب نمونے کی پیشکش ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس سال گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی کروڑوں کی تعداد میں پرجوش شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے ملت ایران کی بصیرت اور بے مثال موقعہ شناسی کو قوم کے اس عظیم اور حیرت انگیز عمل کی وجہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چھبیس بہمن سنہ 1390 ہجری شمسی مطابق 15 فروری سنہ 2012 عیسوی کو اپنے خطاب میں گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی کروڑوں کی تعداد میں پرجوش شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے ملت ایران کی بصیرت اور بے مثال موقعہ شناسی کو قوم کے اس عظیم اور حیرت انگیز عمل کی وجہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کی جانب سے ملت فلسطین، تحریک حماس اور دیگر مزاحمتی جماعتوں کی بھرپور مدد ہمیشہ جاری رہے گی۔
قائد انقلاب اسلامی نے پیغمبر اکرم اور صادق آل محمد علیہم السلام کی ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کی اور اس مبارک و مسعود دن کو تاريخ بشریت کی عظیم ترین عید قرار دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امت اسلامیہ کی مادی و روحانی عظمت و شوکت اور حقیقی وفار و افتخار کا واحد راستہ یہ ہے ک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بے پناہ عظمتوں کی حامل شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اسوہ قرار دیا جائے۔
پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت سترہ ربیع الاول کی مناسبت سے ملک کے اعلی حکام، مختلف عوامی طبقات، پچیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین اور تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفراء نے قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ علاقے کے حالیہ تغیرات اور قوموں کے درمیان پھیلی اسلامی بیداری کی لہر ملت ایران کی سرفراز اسلامی تحریک کی حقانیت اور اس کے تسلسل کی علامت ہے اور ملت ایران کی یہ تحریک تینتیس سال گزر جانے کے بعد بھی اسی شادابی و نشاط کے ساتھ اپنے اصلی اہداف کی جانب رواں دواں ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ علاقے کے حالیہ تغیرات اور قوموں کے درمیان پھیلی اسلامی بیداری کی لہر ملت ایران کی سرفراز اسلامی تحریک کی حقانیت اور اس کے تسلسل کی علامت ہے اور ملت ایران کی یہ تحریک تینتیس سال گزر جانے کے بعد بھی اسی شادابی و نشاط کے ساتھ اپنے اصلی اہداف کی جانب رواں دواں ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے اعلی مضامین کے حامل اشعار کے گہرے اثر اور ولولہ انگیزی کی خصوصیت کا ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا کہ امت اسلامیہ کے شعراء کو چاہئے کہ اہم پیغامات کے حامل اپنے اشعار سے اسلامی بیداری کے اس عظیم عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ اور اس مناسبت سے پہلی فروری سے گیارہ فروری تک منائے جانے والے عشرہ فجر کے موقعے پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ نماز جمعہ کے خطبوں میں قائد انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کے ثمرات اور کامیابیوں کا جامع تجزیہ پیش کرتے ہوئے داخلی امور، دشمنوں کی دھمکیوں اور ان سے لاحق خطرات، علاقے اور دنیا کے حالات اسی طرح نویں پارلیمانی انتخابات کے تعلق سے انتہائی کلیدی نکات بیان فرمائے
چودہ بہمن سنہ 1390 ہجری شمسی مطابق تین فروری سنہ 2012 عیسوی کو تہران کی مرکزی نماز جمعہ قائد انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔ قائد انقلاب اسلامی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں انتہائی اہم ملکی، علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسبت سے پہلی فروری سے گیارہ فروری تک منائے جانے والے عشرہ فجر کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای آج منگل کی صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضے پر تشریف لے گئے۔
قائد انقلاب اسلامی نے علاقے میں گزشتہ ایک سال کے دوران رونما ہونے والے واقعات کو بشارت خداوندی اور لطف و رحمت الہی سے تعبیر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ تغیرات تو ابھی شروعاتی دور میں ہیں، اللہ کے فضل سے آئندہ اور بھی کامیابیاں سامنے آنے والی ہیں۔قائد انقلاب اسلامی نے نصرت خداوندی کے لئے مجاہدت سے کام لینے اور جہاد کا حق ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ بتیس برسوں میں ہمیشہ سخت اور دشوار مراحل سے گزرتا رہا ہے اور لطف پروردگار سے آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ اسی راستے پر گامزن رہے گا۔
نوجوان نسل اور اسلامی بیداری کے زیر عنوان تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء نے آج قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں آمریت کے خلاف اس خطے کی اقوام کی تحریک کو صیہونیوں کی عالمی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جدوجہد کا مقدمہ قرار دیا۔
+ اسلامی جمہوری نظام کے معمار امام خمینی کے روضے کی زیارت اور فاتحہ خوانی
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 10 بہمن سنہ 1390 ہجری شمسی مطابق 30 جنوری سنہ 2012 عیسوی کو ملاقات کے لئے آنے والے نوجوان نسل اور اسلامی بیداری کے زیر عنوان تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں آمریت کے خلاف خطے کی اقوام کی تحریک کو صیہونیوں کی عالمی ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جدوجہد کا مقدمہ قرار دیا۔