قائد انقلاب اسلامی نے اعتکاف کی سنت حسنہ کی ملک میں وسیع پذیرائی اور حیرت انگیز استقبال کو عنایت پروردگار سے تعبیر کیا اور اسے ماحول سازی و بنیاد سازی کی اسلامی انقلاب کی توانائیوں کا مظہر قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک میں نو جوانوں کی آبادی کی کمی کے عمل کو روکنا اور آبادی میں اضافہ انتہائی اہم مسئلہ ہے جس پر سنجیدگی سے اقدامات کیا جانا چاہئے۔
ملک بھر میں مساجد میں اعتکاف کے معنویت و روحانیت سے معمور پروگرام کا اہتمام کرنے والے کمیشن کے ارکان نیز اعتکاف کے موضوع پر تیسرے قومی سیمینار کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان نے پندرہ اردیبہشت مطابق 5 مئی کو قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ سے ملاقات کی۔
یوم مئی کے موقعے پر قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 'ایران پاؤر پلانٹ پروجیکٹس مینیجمنٹ کامپلیکس' مپنا صنعتی گروپ، کا دورہ کیا اور اس صنعتی گروپ کے ماہرین اور محنت کشوں کی بجلی گھروں، تیل، گيس، پیٹروکیمیکل اور ریلوے جیسے شعبوں میں قابل قدر کامیابیوں اور ایجادات کا قریب سے معائنہ کیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے محنت کش طبقے کے افراد اسی طرح پیداواری شعبے میں سرگرم عمل دیگر عناصر کے احترام کو اسلامی تعلیمات کا جز قرار دیا اور ایرانی عوام کی قابل تعریف توانائیوں اور صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ قومی عزم اور مجاہدانہ انتظام و انصرام محض رواں سال کا ہی نعرہ نہیں بلکہ ہمارا دائمی نعرہ اور وطن عزیز کے تشخص، وقار اور تابناک مستقبل کا آئینہ ہے۔
31 فروردین سنہ 1393 ہجری شمسی مطابق 21 اپریل سنہ 2014 کو صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت نیز بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے یوم پیدائش 20 جمادی الثانی کی مناسبت سے تہران کے حسینہ امام خمینی میں ایک پرشکوہ محفل جشن کا اہتمام کیا گيا جس میں شعرا و خطباء نے شرکت کی اور اپنے بیان اور منظوم نذرانہ عقیدت سے حسینیہ کی فضا کو معطر کر دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچانے اور شیعہ و سنی فرقوں کے درمیان تفرقہ اندازی کو بھی کفران نعمت کے مصادیق میں قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ دینی جلسوں میں فرقہ وارانہ کدورت کو ہوا نہیں دینا چاہئے کیونکہ یہ حقیقت روز روشن کی مانند عیاں ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنا دشمنان اسلام کی شمشیر کو صیقل کرنے کے مترادف ہے جس سے ان کا ہدف پورا ہوتا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عورت اور خاندان کے مسئلے میں صحیح اسٹریٹیجی اور لائحہ عمل کی تدوین کے لئے ایک آزاد مرکز کے قیام کی تشکیل پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مبارک باد پیش کی اور اس مبارک و مسعود موقعے کو شہزادی کونین کی پاکیزہ زندگی سے سبق حاصل کرنے کا بہترین موقعہ قرار دیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں اور ایک دوسرے کے پڑوس میں واقع ہونے کو دونوں حکومتوں کے تعلقات کے فروغ کا اہم محرک قرار دیا اور فرمایا کہ معاہدوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں سیاسی ارادے اور مربوط کوششوں کے ذریعے رخنہ اندازیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور دونوں، قوموں اور حکومتوں کے روابط کو روز بروز مستحکم سے مستحکم تر بنایا جا سکتا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی حامنہ ای نے فرمایا کہ جوہری شعبے میں ملکی ترقی کا سب سے اہم ثمرہ قومی سطح پر خود اعتمادی کے جذبے کی تقویت اور دیگر سائنسی شعبوں میں ترقی کے لئے مقدمات کی فراہمی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مقدس دفاع کا سب سے بڑا سبق یہ تھا کہ ایک قوم جب اتحاد و ایمان کے سائے میں اور اللہ تعالی کے سلسلے میں حسن ظن اور اس کے وعدوں ہر مکمل یقین کے ساتھ قدم بڑھائے تو تمام دشوار راستوں کو عبور کرنے اور دشمن کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرکے اسے پسپائی پر مجبور کر دینے میں کامیاب ہوتی ہے۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہجری شمسی سال 1393 (21 مارچ 2014 الی 20 مارچ 2015) کے پہلے دن سال نو کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے سال (یعنی قومی عزم اور مجاہدانہ انتظام و انصرام کے سائے میں معیشت و ثقافت کے سال) میں ملک کی پیش قدمی کے قومی روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔

میں نے اس سال کا نعرہ اور اس سال کا نام معین کیا ہے؛ قومی عزم اور مجاہدانہ انتظام و انصرام کے سائے میں معیشت و ثقافت ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی محترم عوام اور حکام کی مدد فرمائے کہ وہ اس میدان میں اپنے فرائض پر عمل کر سکیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے تاریخی واقعات کو لاحق فراموشی اور تحریف کے دو اہم خطرات کی تشریح کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کا ذکر کیا اور اس واقعے کو طاق نسیاں کی زینت بنا دینے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آج تسلط پسند طاقتیں یہ کوشش کر رہی ہیں کہ اسی حربے کے ذریعے فلسطین کے شہروں اور قریوں سے وہاں کے مقامی باشندوں کو بے دخل کر دینے کے غیر معمولی واقعے کو کمرنگ کر دیں اور اسے طاق نسیاں کی زینت بنا دیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائيل ریسلنگ ٹیم نے 2014 کی چیمپین شپ جیت لی جس پر قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہنیتی پیغام میں کشتی کی قومی ٹیم کی قدردانی کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 20-12-92 ہجری شمسی مطابق 11-03-2014 کو منگل کی صبح معاشی شعبے کے عہدیداروں، صنعت کاروں، علمی، ابلاغیاتی اور نظارتی مراکز کے حکام سے ملاقات میں مزاحمتی معیشت کی پالیسیوں کے اہم عوامل اور فیکٹرز، ان پالیسیوں کی تدوین کے اسباب و مضمرات اور اس سلسلے میں حکام سے وابستہ توقعات اور لازمی اقدامات کی تشریح کی۔
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کی صبح معاشی شعبے کے عہدیداروں، صنعت کاروں، علمی، ابلاغیاتی اور نظارتی مراکز کے حکام سے ملاقات میں مزاحمتی معیشت کی پالیسیوں کے اہم عوامل اور فیکٹرز، ان پالیسیوں کی تدوین کے اسباب و مضمرات اور اس سلسلے میں حکام سے وابستہ توقعات اور لازمی اقدامات کی تشریح کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 15-12-92 ہجری شمسی مطابق 06-03-2014 کو ماہرین کی کونسل (مجلس خبرگان) کے چیئرمین اور ارکان سے ملاقات میں انتہائی اہم اور کلیدی نکات کے حامل خطاب میں عالمی حقائق پر روشنی ڈالی اور موجودہ حساس اور پیچیدہ حالات میں اسلامی نظام کے عہدیداروں کی اہم ذمہ داریوں کو بیان کیا۔
قائد انقلاب اسلامی نے عالمی اور علاقائی سطح پر رونما ہونے والے انتہائی اہم اور پیچیدہ تغیرات کی طرح اشارہ کرتے ہوئے محاسبہ نفس اور فرائض کے ادراک کو موجودہ حالات کی سب سے اہم ذمہ داری قرار دیا اور فرمایا کہ معروضی حالات میں اسلامی نظام کے عہدیدار منجملہ ماہرین کی کونسل کے ارکان کو چاہئے کہ عالمی حقائق کا خلاقانہ اور اساس نگر نقطہ نگاہ کے دائرے میں جائزہ لیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے ماحولیات کے مسئلے کو بہت اہم قرار دیا اور ماحولیات کی آلودگی کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اس مشکل کے ازالے کے لئے حکومتی ادارے وسیع پیمانے پر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔
مزاحمتی اور غیر منحصر معیشت کی کلی پالیسیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ، پارلیمنٹ اسپیکر اور صدر مملکت سے ملاقات میں مزاحمتی معیشت سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد کے طریقوں اور روش کا جائزہ لیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر نکلنے والے جلوسوں کے بارے میں فرمایا کہ ایرانی عوام نے امریکی حکام کی گستاخی، بے ادبی اور ڈھٹائی کے جواب میں 11 فروری کے جلوسوں میں اور بھی پرجوش انداز میں اور زیادہ وسیع پیمانے پر شرکت کی اور اعلان کر دیا کہ وہ امریکی زور زبردستی اور توسیع پسندی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مداخلت پسند اور تسلط پسند طاقتوں سے مقابلے اور خود مختاری کو اسلامی انقلاب کے اہم ستونوں سے تعبیر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام کے گستاخانہ بیان سب کے لئے باعث عبرت ہیں اور ایران کے عوام کو چاہئے کہ حالیہ مذاکرات اور امریکیوں کے بیانوں کا باریک بینی سے جائزہ لیں۔

قائد انقلاب اسلامی نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان سے ملاقات میں حالیہ صدیوں پر محیط دونوں ملکوں کی دوستی و اخوت کو بے مثال قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دونوں فریقوں کی وسیع صلاحیتوں اور وسائل کو دیکھتے ہوئے باہمی تعلقات کی وسعت اور گہرائی میں اضافے کے لئے نہایت موافق حالات ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے اس سال بھی بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے روضے اور شہیدوں کے قبرستان گلزار شہدا کی زیارت کی۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم اسلام کو پیغمبر اسلام کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا کہ آج عالم اسلام کی سب سے بڑی ضرورت اتحاد ہے اور تمام تر سازشوں کے باوجود امت اسلامیہ کا مستقبل اتحاد و آگاہی اور اسلامی بیداری کی برکت سے درخشاں اور نوید بخش ہے۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز دار الحکومت تہران کے میئر، بلدیہ کے عہدیداروں اور اسلامی سٹی کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں دار الحکومت میں جاری عمارتوں کی تعمیر میں اسلامی طرز زندگی کی علامات کو ملحوظ رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
قائد انقلاب اسلامیقائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمن آج دشمنی سے باز آ گئے ہیں البتہ ممکن ہے کہ دشمن کبھی پسپائی پر مجبور ہو لیکن اس کی جانب سے غافل نہیں ہونا چاہئے اور کبھی بھی اس کی مسکراہٹ کے فریب میں نہیں آنا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمن آج دشمنی سے باز آ گئے ہیں البتہ ممکن ہے کہ دشمن کبھی پسپائی پر مجبور ہو لیکن اس کی جانب سے غافل نہیں ہونا چاہئے اور کبھی بھی اس کی مسکراہٹ کے فریب میں نہیں آنا چاہئے۔
جمعرات 2 جنوری سنہ 2014 کو قائد انقلاب اسلامی کے اس خطاب کا متن شائع ہوا جو آپ نے 25 آذر سنہ 1392 ہجری شمسی مطابق 16 دسمبر سنہ 2013 عیسوی کو شمالی صوبے مازندران کے دس ہزار شہیدوں (1) کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والی کانفرنس کے مہتمم حضرات سے کیا تھا۔ خطاب کا یہ متن مازندران کے صدر مقام ساری کے مرکزی مصلے (نماز اور دیگر دینی و ثقافتی سرگرمیوں کے لئے بنایا جانے والا مرکز) میں شائع کیا گیا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ اور اراکین کے ساتھ ملاقات میں ثقافت کی حیاتی اہمیت اور ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے مقام و منزلت، اس کونسل سے منظور ہونے والے قوانین کے نفاذ کی ضمانت ، ثقافت کے بارے میں اداروں کی نظارتی اور قیادتی ذمہ داری ؛ ثقافتی مسائل کے سلسلے میں مدبرانہ و حکیمانہ اقدامات، یونیورسٹیوں میں علمی پیشرفت کے تسلسل؛ تعلیمی شعبے کے نصاب میں بنیادی تبدیلی کے اصولوں کی تدوین اور فارسی زبان کی حفاظت کے بارے میں اہم نکات بیان کئے ۔

قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ عراق کے ساتھ تعلقات کي توسيع ميں کسي بھي طرح کي کوئي رکاوٹ نہيں ہے -تہران کے دورے پر آئے عراق کے وزير اعظم نوري مالکي نے جمعرات کو قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي سے ملاقات کي -اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامي نے ايران اور عراق کے سياسي اور اقتصادي تعلقات کي تقويت کي اہميت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ مختلف شعبوں ميں روز افزوں تعاون کا ميدان بہت ہي وسيع ہے اور عراق کے ساتھ تعلقات کي توسيع اور علاقائي تعاون کو فروغ دينے کے راستے ميں کسي بھي طر کي کوئي رکاوٹ نہيں ہے -